Inquilab Logo

مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو شکست دے کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھا

Updated: March 18, 2024, 11:15 AM IST | Agency | Manchester

کوارٹر فائنل میں سٹی نے حریف ٹیم کو ۰۔ ۲؍گول سے شکست دے کر مسلسل چھٹی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں گول سلوا نے کئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انگلش پریمیر لیگ کے مضبوط فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے سنیچر کی دیر رات ہونے والے ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ مانچسٹر کے کلب نے مسلسل ۶؍ چھٹی آخری ۴؍میں جگہ بنائی ہے۔ سٹی نے ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کو ۰۔ ۲؍گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ 
میچ کی بات کریں گے تو سٹی نے آغاز ہی سے حریف ٹیم پر دبدبہ برقرار رکھا۔ مقابلے کے ۱۳؍ویں منٹ میں برنارڈو سلوا نے پہلا گول کیا۔ انہوں نے راڈری کی مددسے ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے ۳۱؍ویں منٹ میں سٹی کو ایک اور کامیابی ملی اور اس کا اسکور ۰۔ ۲؍ گول ہوگیا۔ اس بار بھی سلوا نے گول کیااور اپنی ٹیم کی جیت یقینی کردی۔ اس بار گول کرنے میں ان کی مدد آر ڈیاس نے کی۔ میچ کے آخر تک کوئی اور گول نہیں ہوسکا اور سٹی نے یہ میچ ۰۔ ۲؍گول سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ 
 میچ کے بعد سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے کہاکہ ٹیم کے سبھی کھلاڑی اس جیت کی کریڈٹ کے حقدار ہیں۔ انہوں نے حریف ٹیم کے خلاف جم کر حملے کئے اوراس لئے حریف ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اور زیادہ گول کرسکتے تھے لیکن میں اس جیت سے خوش ہوں۔ اب ہم اگلے مقابلے کی تیاری میں مصروف ہوجائیں گے کیونکہ اب ہمارے پاس اس سیزن میں ایک خطاب جیتنے کا بھرپور موقع ہے۔ 
اتوار کوہونےو الے ایک اور کوارٹر فائنل میں چیلسی فٹبال کلب نے لیسٹر سٹی کو ۲؍ کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے دی۔ اس میچ میں چیلسی کے کھلاڑیوں نے اپنے گھریلو میدان پر زبردست مقابلہ کیا اور حریف ٹیم پر یکے بعد دیگر ے مسلسل گول کرتے رہے۔ چیلسی کی جانب سےایک گول رحیم اسٹرلنگ نے ضائع کردیا تھا ورنہ اس میچ کااسکور کچھ اور بھی ہوسکتا تھا۔ لیسٹر سٹی کے ایک کھلاڑی کو ریڈکارڈ بھی ملا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK