Inquilab Logo

آئی پی ایل میں آج دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینس میں گھمسان

Updated: April 20, 2021, 12:36 PM IST | Agency | Chennai

دہلی کی ٹیم فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنا چا ہے گی۔ ممبئی انڈینس بھی دہلی سے ٹکر کیلئے تیار

Rohit Sharma.Picture:INN
روہت شرما۔تصویر :آئی این این

 دہلی کیپٹلس کے کھلاڑی ممبئی انڈینس کے خلاف منگل کو یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل۱۴؍ کے مقابلے میں اپنی جیت کا سلسلہ برقراررکھنے کے ارادے سے اتریں گے۔ دہلی کیپٹلس اورممبئی انڈینس دونوں اب تک۳۔۳؍ میچ کھیل کر ۲۔۲؍مقابلے جیت چکے ہیں۔ پوائنس ٹیبل میں  دونوں اچھی پوزیشن میں ہیں اور  حالانکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن دہلی کا نیٹ رن ریٹ ممبئی کے مقابلے زیادہ بہتر ہے۔ دہلی نے اپنے پچھلے مقابلے میں پنجاب کنگز کو آسانی سے ۶؍ وکٹ سے ہرادیاتھا۔ پنجاب نے مقررہ  ۲۰؍ اوورمیں ۴؍وکٹ پر ۱۹۵؍ رن کا اسکور بنایا جبکہ دہلی نے ۱۸ء۲؍ اوور میں ہی ۴؍وکٹ پر ۱۹۸؍ رن بناکر آسانی سے مقابلہ جیت لیا۔ پلیئر آف دی میچ بنے شکھر  دھون نے محض۴۹؍ گیندوں میں ۱۳؍ چوکوں اور۲؍چھکوں کی مدد سے ۹۲؍ رن کی میچ  فاتح اننگز کھیلی۔ دہلی کے بلے باز پرتھوی شا ابھی اچھے فارم میں ہیں اورپنجاب کے خلاف مقابلے میں انہوں نے صرف۱۷؍ گیندوں پر۳۲؍ رن کی اننگزکھیلی تھی۔ مارکس اسٹوئنس نے محض۱۳؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ۲۷؍ رن بناکر دہلی کو۱۰؍گیند باقی رہتے آسان جیت دلادی تھی۔ ممبئی کے پاس اوپننگ میں روہت شرما اورکوئنٹن ڈی کاک کی شکل میں دوبہت اچھے بلے باز ہیں۔ روہت شرما نے اب تک آئی پی ایل میں اچھی بلے بازی کی ہے ۔ ان کے بعد سوریہ کمار یادو بھی اچھے فارم میں  ہیں۔ کیرون پولارڈ اورہاردک پانڈیا بھی رن بنانے کے اہل ہیں۔ پولارڈ توممبئی کے پچھلے میچ میں پلیئرآف دی میچ رہے تھے۔ پولارڈ نے ۲۲؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۵؍رن میں ۳؍ شاندار چھکے لگائے تھے۔ ممبئی کے پاس جسپریت بمراہ اورٹرینٹ بولٹ کی شکل میں دوبہترین تیزگیندباز ہیں جو آخری اوورس میں شاندارہوئی گیندبازی کرنے کے اہل ہیں۔ دہلی اورممبئی کے درمیان مقابلہ کافی فیصلہ کن ہوگا اور اس میں دونوں ٹیموں کے سلامی بلے بازوں کااہم کرداررہے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK