Inquilab Logo

جھولن ورلڈ ریکارڈ بنانے سے ۲؍وکٹ دور

Updated: March 10, 2022, 12:33 PM IST | Agency | Mumbai

ورلڈ کپ میں آج ہندوستان کا میزبان نیوزی لینڈ سے مقابلہ ۔ ہندوستان دوسری فتح کیلئے تیار۔ جھولن نے ۳۸؍وکٹ لئے ہیں

The Indian team can be seen together..Picture:INN
ہندوستانی ٹیم کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتاہے ۔ تصویر: آئی این این

تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی نے بدھ کو کہا کہ وہ انفرادی کامیابیوں کے بارے میں نہیں سوچتی ہیں۔ وہ ٹیم کو میچ جتانے میں مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتی  ہیں۔ جھولن خواتین ورلڈ کپ کی سب سے کامیاب گیند باز بننے سے صرف ۲؍ وکٹ دور ہیں۔ جمعرات کو خواتین کے ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کا میزبان نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہونے والا ہے اور ہندوستانی ٹیم دوسری فتح کی متمنی ہے۔  ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی لین فلسٹن نے۱۹۸۲ء سے ورلڈ کپ میں۳۹؍ وکٹ لئے تھے۔ جھولن گوسوامی نے۲۹؍ میچوں میں۱۹ء۶۵؍ کے اوسط سے۳۸؍ وکٹ لئے ہیں۔ وہ لین فلسٹن کا ریکارڈ برابر کرنے سے ایک وکٹ دور ہیں۔   ہندوستان نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست  دی تھی۔ ٹیم کا دوسرا میچ ۱۰؍ مارچ ۲۰۲۲ءکو نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔ گوسوامی نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف صرف۳؍ میچ کھیلے اور۵؍ وکٹ  لئے تھے لیکن ورلڈ کپ کے اس میچ میں جھولن گوسوامی اپنی پوری طاقت لگانا چاہیں گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے موقع پر جھولن نے کہا ’’سچ پوچھیں تو مجھے معلوم ہی نہیں تھا۔ ٹیم کے ایک سینئر رکن کے طور پر میرا کام ابتدائی کامیابی فراہم کرنا ہے۔ یہی سب سے اہم ہے۔ لمبے عرصے تک کھیل کر ریکارڈس بنتے ہیں جس سے خوشی تو ملتی ہے لیکن سب سے زیادہ خوشی ٹیم کی جیت سے ہوتی ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK