Inquilab Logo

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں۴؍نئے کھلاڑی

Updated: September 03, 2021, 1:18 PM IST | Agency | Karachi

کیوی ٹیم کیخلاف یکروزہ سیریز کیلئے۲۰؍رکنی ٹیم میںمحمد حارث، محمد وسیم، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا

Babar Azam has been retained as captain for the series against New Zealand.Picture:INN
بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

:پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ۱۷؍ستمبر سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی گھریلویک روزہ سیریز کے لئے ۲۰؍رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جن میں ۴؍ان کیپڈ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔۴؍انکیپڈ کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث، تیزگیندباز محمد وسیم، شاہنواز دہانی اور لیگ اسپنر زاہد محمود شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سلیکٹرز نے ۳؍ نومبر ۲۰۲۰ءکو زمبابوے کے خلاف یک روزہ میچ کھیلنے والے افتخار احمد اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم میں واپس بلایا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ ۲۰۲۱ءسیزن میں لسٹ اے اور ٹی۔۲۰؍میں ڈیبیو کرنے والے ۲۳؍​​سالہ دہانی پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) ۲۰۲۱ءمیں ء۷؍کے اوسط سے سب سے زیادہ ۲۰؍وکٹیں لینے والے گیندباز رہے تھے۔ اسی طرح محمود پاکستان کپ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز بنے تھے۔ انہوں نے اس گھریلو یک روزہ ٹورنامنٹ میں   ۱۹؍ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری جانب ۲۰؍سالہ محمد وسیم نے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹی ۔۲۰؍ ڈیبیو کرتے ہوئے۴؍میچوں کی اس سیریز کے دوران اپنی کارکردگی سے سلیکٹروں کومتاثرکیا تھا۔
 پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے  ایک بیان میں کہا کہ’’شاہنواز دہانی انگلینڈ سیریز کے لئے انتخاب سے محروم رہ گئے تھے کیونکہ پی ایس ایل ۔۶؍کے بقیہ ۲۰؍میچوں کے آغاز سے قبل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، اس لئے جب ہم بات کرنے اورنیوزی لینڈ سیریز کے لئےٹیم کوحتمی شکل دینے کے لئے بیٹھے تھے توان کا براہ راست انتخاب تھا۔ ہم نے محمد وسیم کو مسلسل موقع دیا ہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ۔۲۰؍ سیریز میں سب کو متاثر کیاتھا۔‘‘
 محمدوسیم نے مزید کہاکہ ’’عثمان قادر کے تعاون کے لئے زاہد محمود کے طورپر ٹیم میں ایک اور اسپنر کوشامل کیا گیا ہے۔ انہیں منتخب کرتے ہوئے ہم نے یہ بات ذہن میں رکھی کہ انہوں نے آخری بار جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں وائٹ بال میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا حالانکہ اس بار فارمیٹ مختلف ہوگا لیکن انہوں نے پاکستان کپ میں اپنی کارکردگی سے دکھایا ہے کہ ان میں  ون ڈے میچوں میں بھی بہترمظاہرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔‘‘
 اس درمیان جولائی میں انگلینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز کے لئے ٹیم کاحصہ رہے حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود کونیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے منتخب نہیں کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ میزبان پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں ۱۷؍، ۱۹؍ اور ۲۱؍ ستمبر کو۳؍ ون ڈے کھیلے گی جو  آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
پاکستان کی ۲۰؍رکنی ٹیم
 بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر، زاہد محمود۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK