Inquilab Logo

ٹویٹر پر ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ۴۰؍ملین فالوورس

Updated: January 17, 2021, 2:37 PM IST | Agency | New Delhi

ٹویٹر پر وراٹ کوہلی کو ۴۰؍ ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وراٹ کوہلی پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں جن کے ٹویٹر پر ۴۰؍ملین فالوورس ہیں۔

Virat Kohli .Picture :INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر:آئی این این

ٹویٹر پر وراٹ کوہلی کو ۴۰؍ ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وراٹ کوہلی پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں جن کے ٹویٹر پر ۴۰؍ملین فالوورس ہیں۔ کوہلی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے صرف۶۴؍ افراد کو اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے فالو کیا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔   دوسری جانب اگر ہم ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو وہاں اُن کے فالوورس کی تعداد۹۰ء۳؍ملین ہے۔ کوہلی نے انسٹاگرام پر صرف۱۹۸؍ صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وراٹ کوہلی اور ان کی  اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی  جس کی اطلاع وراٹ کوہلی نے ٹویٹر کے ذریعہ دی تھی ۔اس حوالے سے خود وراٹ کوہلی نے  انسٹاگرام پربھی  اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔ وراٹ کوہلی  کے اس بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ان اسٹار ماں باپ کے لیے مبارکباد کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ انوشکا اور  وراٹ کی بیٹی کا نام مداحوں نے تجویز کردیاہے۔خیال رہے کہ۲۰۱۷ء میں کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اٹلی  میں   ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ ان کی شادی میں خاص اور قریبی افراد نے ہی شرکت کی تھی۔ گزشتہ برس دونوں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ دورۂ آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز  کا پہلا میچ کھیلنے کے بعد وراٹ کوہلی پہلے بچہ کی پیدائش کیلئے ہندوستان لوٹ آئے تھے اور ٹیم کی کپتانی ذمہ داری اجنکیا رہانے کو دی گئی تھی۔ ٹیم کا چوتھا ٹیسٹ جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK