Inquilab Logo

آسٹریلیا ، ہندوستان سے ۲ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا خواہاں

Updated: December 08, 2019, 5:51 PM IST | Melbourne

ہندوستان کو ۲۰۲۱ء میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہےاور میزبان آسٹریلیا دنیا کی موجودہ نمبر ون ٹیم ہندوستان سے ۲ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا چاہتاہے

انڈین کرکٹ ٹیم
انڈین کرکٹ ٹیم

 میلبورن : ہندوستان کو۲۰۲۰ءمیں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اور میزبان آسٹریلیا دنیا کی موجودہ نمبر ون  ٹیم ہندوستان  سے ۲؍ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا چاہتا ہے۔ ہندوستان  نے حال ہی میں کولکاتا  میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلا تھا اور اسے اننگز سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ آسٹریلیا نے بھی پاکستان سے اپنا حالیہ ڈے نائٹ ٹیسٹ اننگز سے جیتا تھا۔ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں ہندوستان۳۶۰؍  پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریليا ۱۷۶؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اگر آسٹریلیا کا یہ منصوبہ کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ ایسی  پہلی سیریز ہوگی جس میں ایک سے زیادہ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے صدر ارل ایڈنگس کی قیادت میں سی اے کی ایک ٹیم ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے عہدیداروں سے جنوری میں محدود اووروں کی سیریز کے وقت ملاقات کرے گی  تاکہ سیریز میں ۲؍ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے امکانات تلاش کئے  جاسکیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK