Inquilab Logo

جنوبی ہند کی بنگلور اور چنئی ٹیموں میں آج ٹکر، ایم ایس دھونی کی فٹنیس پر نظر

Updated: April 17, 2023, 3:00 PM IST | Bangalore

آئی پی ایل میں دونوں ٹیموں میں برابری کا مقابلہ ہے۔ وراٹ کوہلی زبردست فارم میں ہیں او رانہوں نے پچھلے میچ میں نصف سنچری بنائی تھی

photo;INN
تصویر :آئی این این

چنئی سپرکنگز (سی ایس کے ) پیر کو یہاں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی ) سے مقابلہ کرتے وقت درمیانی اوورس میں رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کرے گی۔  اس کے متاثر کن کپتان ایم ایس دھونی اس میچ میں کھیلیں گے۔ خیال رہے کہ دھونی کو معمولی چوٹ لگی تھی اور وہ اس سے صحتیاب ہورہے ہیں۔ 
 اب تک کی ہنگامہ خیز مہم کے بعد دونوں جنوبی ہند کی ٹیمیں چنا سوامی اسٹیڈیم میں مل کر اپنی رفتار کو آگے بڑھانے کیلئے کھیلیں گی۔ دھونی ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی اپنے گھٹنے کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن اب تک ٹیم کیلئے چاروں میچ کھیل چکے ہیں۔ سپر کنگز کے سی ای او کاسی وشواناتھن کو امید ہے کہ دھونی آر سی بی کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گے۔
 انہوں  نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ میچ سے باہر ہو جائیں گے لیکن ہمیں کل شام تک انتظار کرنا پڑے گا۔ دھونی اس ہفتے کے شروع میں گھر میں راجستھان رائلز کے خلاف شکست کے دوران تھکے ہوئے نظر آئے تھے، جس نے آر سی بی کے خلاف میچ میں ان کی دستیابی پر سوال اٹھائے گئے تھے۔ دھونی رائلز کے خلاف ۸؍ویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے لیکن بلے بازی میں کامیاب رہے اور ان کی ٹیم کو آخری گیند تک جیتنے کا موقع ملا۔
 سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڑ اور ڈیون کونوے اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں جبکہ اجنکیا رہانے نے بھی تیسرے نمبر پر متاثر کیا ہے لیکن ٹیم کو مڈل آرڈر سے بہتر کارکردگی کی امید ہوگی۔ امباتی رائیڈو، شیوم دوبے اور رویندر جڈیجا جیسے اچھے بلے باز توقع کے مطابق نہیں کھیل رہے ہیں۔ ٹیم کا بولنگ شعبہ بھی انجری سے پریشان ہے۔ پہلے دیپک چاہر  ہوگئے اور اب تیز گیند باز سیسندا مگالا کے بھی کم از کم دو ہفتوں تک باہر ہونے کا امکان ہے۔اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس سے بھی امید ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل فٹنیس حاصل کر لیں گے۔ 
 دوسری جانب گزشتہ میچ میں دہلی کیپٹلس کو شکست دینے والی آر سی بی ٹیم اس رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ وراٹ کوہلی شاندار فارم میں ہیں اور ٹیم کیلئے تیز رفتاری سے رن بنا رہے ہیں۔ کوہلی کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان فاف ڈوپلیسس بھی ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ سپر کنگز کی طرح، آر سی بی کا مڈل آرڈر بھی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے۔گلین میکسویل نے شاندار رن ریٹ سے رن بنائے ہیں لیکن شہباز احمد اور مہیپال لومرر بہتر پرفارمنس کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دنیش کارتک موجودہ سیزن میں `فنشر کے کردار میں متاثر نہیں کر پائے ہیں۔ محمدسراج گیند کے ساتھ متاثر کن رہے ہیں لیکن ٹیم ڈیتھ اوورس کے ماہر ہرشل پٹیل سے بہتر  گیندبازی کی توقع کرے گی جنہوں نے ۴؍ میچوں میں تقریباً۱۱؍ رن فی اوور کی شرح سے رن دیئے ۔

ms dhoni Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK