Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی ایم ۵۵؍، ۵؍جی عمدہ خصوصیات کا فون

Updated: May 06, 2024, 12:32 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍اور ۱۲؍جی بی ریم کے ساتھ ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے، بیٹری ۵۰۰۰؍میگاپکسل کی ہے لیکن پہلی مرتبہ ۴۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ بھی ہے۔

In this picture you can see the items found in the boxes. Photo: INN.
اس تصویر میں بکس میں ملنے والی اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

سیمسنگ کی ایم سیریز کے فون ’ویلیو فار منی‘ فراہم کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں اور اس کا نیا گلیکسی ایم ۵۵؍، ۵ جی بھی ایسا ہی ہے۔ بہرحال اس میں چند خصوصیات ایسی ہیں جو ایم سیریز کیلئے بھی نئی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے اور ۵۰؍میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس میں ۴۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت ہے اور یہ بھی ایم سیریز میں کچھ نیا ہے۔ یہ فون کافی پتلا ہے اور اس میں گزشتہ سال جاری ہونے والے ایم ۵۴؍ کے مقابلےکچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ 
قیمت:سیمسنگ گلیکسی ایم ۵۵؍، ۵؍ جی ہندوستان میں بنیادی قیمت ۲۶؍ہزار ۹۹۹؍ روپے میں دستیاب ہے جس میں ۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والا فون بھی دستیاب ہے جس کی قیمت ۲۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے اور ۱۲؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والےمتبادل کی قیمت ۳۲؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ 
ان باکسنگ: باکس کے اندرآپ کو ایک فون، کچھ کاغذات، ایک سم نکالنے کا آلہ، ٹائپ سی سے ٹائپ سی والا چارجنگ کیبل دیا گیا ہے۔ حالانکہ باکس کے اندر کافی جگہ ہے اس کے باوجودفون کے ساتھ چارجر نہیں دیا گیا ہے۔ 
ڈیزائن: ڈیزائن کی بات کی جائے تویہ کافی پتلا ہے، یہ محض ۷ء۸؍ ملی میٹر چوڑا ہے۔ اس کی وجہ سے اسے پکڑنا کافی آسان ہوجاتا ہےجبکہ اس کا وزن بھی کم یعنی محض ۱۸۰؍گرام ہے۔ اس کے کنارے گول ہیں اور یہ فون چاروں جانب سے مڑا ہوا ہے۔ پیچھے کی جانب تین کیمروں کیلئے تین دائرے ابھرے ہوئے ہیں جبکہ ایک ایل ای ڈی فلیش بھی الگ سے دیا گیا ہے۔ آگے کی جانب اوپر کی طرف فرنٹ کیمرے کیلئےپنچ ہول کٹ آئوٹ دیا گیا ہے اور ڈریگون ٹیل گلاس آگے کی جانب لگا ہوا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس میں گوریلا گلاس بھی نہیں ہے۔ 
فون کے دائیں جانب آواز بڑھانے اور کم کرنے کیلئے بٹن، پاور بٹن دیئے گئے ہیں جبکہ بائیں جانب سم ٹرے ہے۔ اوپر کی جانب مائیکروفون اور نیچے کی جانب یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، ایک اور مائیکروفون اور لائوڈاسپیکر دیا گیا ہے۔ 
اسپیسی فکیشن: سیمسنگ گلیکسی ایم ۵۵؍، ۵؍جی میں ۴؍این ایم اوکٹا کوراسنیپ ڈریگون۷؍جنریشن ون ایس او سی کے ساتھ ایڈرینو ۶۴۴؍جی پی یو دیاگیا ہے۔ اس میں ۱۲؍جی بی تک ریم دیا گیا ہے جو کہ ایم سیریز کیلئےپہلی مرتبہ ہے۔ ۲۵۶؍جی بی تک اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون میں ٹائپ سی پورٹ، بلیوٹوتھ ۵ء۲؍، این ایف سی، جی پی ایس، ڈوئل ۵؍جی سم اور ڈوئل بینڈ وائی فائی ۶؍دیا گیا ہے۔ اس میں ۳ء۵؍ایم ایم ہیڈ فون جیک نہیں دیا گیا ہے۔ اس میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو اس سے قبل کے فون ایم ۵۴؍ سے کم ہے جس میں ۶؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی تھی۔ 
سافٹ ویئر: گلیکسی ایم ۵۵؍ میں اینڈرائڈ ۱۴؍ کی بنیاد پر بنایا گیا ون یو آئی ۶ء۱؍ دیا گیا ہے۔ اس میں چند پہلے ہی سے انسٹال کئے گئے ایپ اور لاک اسکرین کے ایڈ دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ یہ کافی صاف ستھرا ہے۔ سیمسنگ نے ۴؍سال تک آپریٹنگ سسٹم اور ۵؍سال تک سیکوریٹی پیچ اپڈیٹ کا وعدہ کیا ہے۔ اس قیمت کے دیگر فون میں عام طور پر ۲؍سال کا ہی وعدہ کیا جاتا ہے۔ سافٹ ویئر کی خصوصیات میں دیکھا جائے تو آپ کوآلویز آن ڈسپلے، ون ہینڈیڈ موڈ کوئک شیئر، لائیو کیپشن، کڈس موڈ، اسکرین ریکارڈر، لنک تو ونڈوز، ملٹی ونڈو سپور اور دیگر کئی خصوصیات مل جائیں گی۔ 
کیمرہ : سیمسنگ نے گلیکسی ایم ۵۵؍ڈ ۵؍جی میں ۳؍کیمروں کا سیٹ اپ دیا ہے۔ اس میں پہلا ۵۰؍میگا پکسل کاپرائمری سینسر ہے اس کے علاوہ ۸؍میگا پکسل الٹرا وائڈ اور ۲؍میگا پکسل کا میکرو یونٹ دیا گیا ہے۔ کیمرہ ایپ کو استعمال کرنا آسان ہے جس میں کئی موڈ دیئے گئے ہیں جس میں پرو موڈ بھی شامل ہے۔ آپ کو فوٹو موڈ میں فل ۵۰؍میگا پکسل ریزولیوشن کا متبادل ملے گا۔ تمام اہم موڈ ویو فائنڈر میں مل جائیں گے تاکہ آپ کی ان تک رسائی آسان ہو۔ 

چپ سیٹ    اوکٹا کور اسنیپ ڈریگون۷؍جنریشن ون
ریم             ۸؍جی بی اور۱۲؍ جی بی
اسٹوریج      ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍ جی بی
ریزولیوشن  ۱۰۸۰x۲۴۰۰؍پکسل 
بیٹری         ۵۰۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ      ۴۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ
ڈسپلے       ۶ء۷؍انچ 
کیمرے      ۵۰؍، ۸؍ اور۲؍میگا پکسل، سیلفی کیلئے ۵۰؍

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK