• Fri, 06 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب میں گردوارہ کے باہر عام آدمی پارٹی کے لیڈر لکی اوبرائے کو گولی ماری گئی

Updated: February 06, 2026, 10:39 AM IST | New Delhi

عام آدمی پارٹی (AAP) کے لیڈر لکی اوبرائے کو جمعرات کو پنجاب کے جالندھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، اوبرائے پر ماڈل ٹاؤن میں واقع گوردوارہ صاحب کے باہر حملہ کیا گیا۔

Lucky Oberoi Car.Photo:INN
لکی اوبیرائے کی کار۔ تصویر:آئی این این

عام آدمی پارٹی (AAP) کے لیڈر لکی اوبرائے کو جمعرات کو پنجاب کے جالندھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، اوبرائے پر ماڈل ٹاؤن میں واقع گوردوارہ صاحب کے باہر حملہ کیا گیا۔ اوبرائے اپنی تھار گاڑی میں گرُدوارہ پہنچے تھے کہ دو پہیہ گاڑی پر سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق، انہیں فوری طور پر جالندھر کے ایک اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان یوٹرن لے گا : سابق کرکٹروں کادعویٰ

فائرنگ کی جگہ پر کیا ہوا؟
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، اوبرائے گُردوارہ کے باہر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے کہ حملہ آور دو پہیہ گاڑی پر وہاں پہنچے، فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور قتل کی تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھئے:فیشن برانڈ ’زارا‘ پرانتہا پسند اسرائیلی وزیر کو انتخابی امدادی فنڈ دینے کا الزام

عام آدمی پارٹی جالندھر کینٹ حلقہ انچارج راجوندَر تھیارا نے  دی ٹریبیون کو بتایا کہ اوبرائے کا روزانہ گُردوارہ جانا معمول تھا اور ایسا لگتا ہے کہ حملہ آوروں کو ان کی نقل و حرکت کے بارے میں پہلے سے معلومات تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK