Inquilab Logo

اے بی ڈی ویلیئرس کا تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

Updated: November 20, 2021, 12:57 PM IST | Agency | Johnsburg

مسٹر۳۶۰؍ڈگری کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز اے بی ڈی ویلیئرس نے تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

AB de Villiers.Picture:INN
اے بی ڈی ویلیئرس۔ تصویر: آئی این این

مسٹر۳۶۰؍ڈگری کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز اے بی ڈی ویلیئرس نے تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے رائل چیلنجرز بنگلورسمیت تمام فرنچائزی ٹی ۲۰؍ لیگ کے ساتھ ان کی وابستگی ختم ہوجائے گی،۲۰۱۸ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ڈی ویلیئرس لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ڈی ویلیئرس نے ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، لیکن میں نے تمام کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ خوب مزے کئے ہیں، میں نے خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلا ہے، اب ۳۷؍ سال کی عمر میں وہ لو اتنی تیزنہیں جلتی ہے۔‘‘ ڈی ویلیئرس آخری بار رائل چیلنجرزبنگلور کے لیے۲۰۲۱ء کے آئی پی ایل میں کھیلے تھے، جہاں انھوں نے۱۵؍ میچوں میں۳۱۳؍ رن بنائے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں اوروہ تمام سیزن کا حصہ رہے ہیں۔ ۲۰۱۱ء میں فرنچائزی  کے ساتھ اپنی وابستگی کا آغاز کرتے ہوئے، ڈی ویلیئرس نے فرنچائزی کیلئے ۱۵۷؍ میچ  کھیلے اور ۱۵۸ء۳۳؍کے اسٹرائیک ریٹ سے ۴۵۲۲؍ رن بنائے۔انہوں نے کہا’’میں نے آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے ایک طویل اور نتیجہ خیز وقت گزارا ہے۔۱۱؍ سال گزر چکے ہیں اور لڑکوں کو چھوڑناکافی تکلیف دہ ہے۔ یقیناً اس فیصلے تک پہنچنے میں کافی وقت لگا، لیکن کافی غوروخوض کے بعد میں نے اپنے جوتے لٹکانے اور اپنے خاندان کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی ویلیئرس نے کہا’’میں آرسی بی انتظامیہ، میرے دوست وراٹ کوہلی، ٹیم کے ساتھیوں، کوچیز، معاون عملے، مداحوں اور پورے آرسی بی خاندان کا مجھ پر بھروسہ کرنے اور ان تمام سالوں کی حمایت کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ آرسی بی کے ساتھ ایک یادگارسفرہا ہے۔ ذاتی محاذ پر میرے پاس زندگی بھر کے لیے بہت سی یادیں ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK