سلامی بلے باز ابھیشیک شرما کی ۳۸؍ گیندوں پر۱۱۳؍ رنز کی طوفانی سنچری کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ۲۰؍میچ میں منگل کو ۴۰؍گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۳؍کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
EPAPER
Updated: October 27, 2026, 9:04 PM IST | Wellington
سلامی بلے باز ابھیشیک شرما کی ۳۸؍ گیندوں پر۱۱۳؍ رنز کی طوفانی سنچری کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ۲۰؍میچ میں منگل کو ۴۰؍گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۳؍کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
سلامی بلے باز ابھیشیک شرما کی ۳۸؍ گیندوں پر۱۱۳؍ رنز کی طوفانی سنچری کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ۲۰؍میچ میں منگل کو ۴۰؍گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۳؍کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی ناٹ آؤٹ ۸۹؍رنز کی شاندار اننگز کی بدولت تین وکٹ پر ۱۹۸؍ رنز کا مضبوط اسکور بنایا، لیکن ابھیشیک کی جارحانہ سنچری کے سامنے یہ ہدف چھوٹا ثابت ہوا۔ ہندوستان نے ۲ء۱۳؍اوور میں چار وکٹ پر ۱۹۹؍ رنز بناکر یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ پلیئر آف دی میچ ابھیشیک نے اپنی اننگز میں نو چوکے اور ۱۱؍ چھکے لگائے۔
A breathtaking knock of the highest order 👌👌 Abhishek Sharma bags the Player of the Match award 🏅 Scorecard ▶️ https://t.co/zf4CnZQ8CD #TeamIndia | #NZvIND https://t.co/1vtGoDsnWD
— BCCI (@BCCI) October 27, 2026
ابھیشیک نے آف سائیڈ، خاص طور پر کور کے علاقے میں شاندار بلے بازی کی اور اپنے ۱۱۳؍ رنز میں سے ۵۱؍ رنز اسی سمت میں بنائے۔ نیوزی لینڈ نے فل اور یارکر لینتھ کی گیندوں کے ذریعے ہندوستانی بلے بازوں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن ابھیشیک نے اپنی کلائیوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اسکوائر باؤنڈری کا فائدہ اٹھایا۔ابھیشیک اور ویبھو سوریہ ونشی نے ہندوستان کو طوفانی آغاز فراہم کیا اور دونوں نے صرف ۲ء۲؍اوور میں ۵۰؍ رنز مکمل کرکے مردوں کے ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں ہندوستان کی جانب سے سب سے تیز ٹیم نصف سنچری کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل اسی ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلورو میں ۵ء۲؍ اوور میں ۵۰؍ رنز بنائے تھے۔ ہندوستان نے پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے ۱۱۸؍ رنز بنائے، جو مردوں کے ٹی۲۰؍ میں پاور پلے کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
ویبھو سوریہ ونشی نے ۲۰؍ گیندوں پر ۴۵؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ابھیشیک نے صرف۱۵؍ گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ۳۵؍ گیندوں میں سنچری بنا ڈالی۔ ابھیشیک کے آؤٹ ہونے تک ہندوستان ۱۰؍ اوور میں ۱۷۸؍ رنز بنا چکا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان نے تین وکٹ جلدی گنوائیں، لیکن ہدف قریب ہونے کے باعث ٹیم نے ۲ء۱۳؍ اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھئے:ٹاٹا سنز میں قیادت کا تنازع پھر شدت اختیار کر گیا
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی ۵۲؍ گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں سے سجی ناٹ آؤٹ ۸۹؍ رنز کی اننگز کی بدولت ۱۹۸؍ رنز بنائے۔ مچل اور فن ایلن کے درمیان ۸۶؍ رنز کی شراکت ہوئی، جبکہ مچل اور بیون جیکبز نے چوتھی وکٹ کے لیے ۷۵؍ رنز جوڑے۔ جیکبز ۲۳؍ گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۹؍ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے عرشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور نتیش کمار ریڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستانی گیندبازوں نے بڑی باؤنڈریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فل اور یارکر لینتھ پر گیندیں کیں، جس سے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لیے وکٹ کے اسکوائر حصے میں شاٹس کھیلنا مشکل ہوگیا۔