افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما ہندوستانی کرکٹ کے نئے ’سکسرکنگ‘ بن گئے ہیں۔ ابھیشیک نے اب تک صرف ۲۱؍ٹی۔۲۰؍کھیلے ہیں، لیکن وہ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 26, 2025, 1:09 PM IST | Agency | New Delhi
افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما ہندوستانی کرکٹ کے نئے ’سکسرکنگ‘ بن گئے ہیں۔ ابھیشیک نے اب تک صرف ۲۱؍ٹی۔۲۰؍کھیلے ہیں، لیکن وہ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما ہندوستانی کرکٹ کے نئے ’سکسرکنگ‘ بن گئے ہیں۔ ابھیشیک نے اب تک صرف ۲۱؍ٹی۔۲۰؍کھیلے ہیں، لیکن وہ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر ۵۸؍ چھکے لگائے ہیں۔
جولائی ۲۰۲۴ءمیں اپنے ٹی۔۲۰؍ ڈیبیو کے بعد سے صرف آسٹریا کے کرنبیر سنگھ (۹۹) اور یو اے ای کے محمد وسیم (۶۰) نے ابھیشیک سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ سنجو سیمسن مختلف ممالک کے کل وقتی کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ابھیشیک ہر ۶ء۸۳؍ گیندوں میں ایک چھکا مارتے ہیں، جو مردوں کے ٹی۔۲۰؍میں ۵۰؍ یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے ۱۵۳؍بلے بازوں میں دوسرا بہترین اوسط ہے۔ جبرالٹر کے کیرون اسٹیگنو کا سب سے بہتر اوسط ہے (ہر ۶ء۶۱؍گیند پر ایک چھکا)۔ انہوں نے ہر اننگز میں اوسطاً ۲ء۷۶؍چھکے لگائے ہیں، جو ۵۰؍ یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں میں دوسرا بہترین ہے۔ابھیشیک نے ایک ٹی۔۲۰؍میچ میں ۵؍ یا اس سے زیادہ چھکے ۶؍ اننگز میں لگائے ہیں، جن میں بدھ کو ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا گیا میچ بھی شامل ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں صرف روہت شرما (۱۳) اور سوریہ کمار یادو (۹) نے ابھیشیک سے زیادہ مرتبہ ایک ٹی۔۲۰؍میں ۵؍ یا اس سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔
ابھیشیک نے پاور پلے اووروں میں ۳۲؍چھکے لگائے ہیں۔ مردوں کے ٹی۔۲۰؍کے ابتدائی۶؍ اووروں میں صرف ۳؍ ہندوستانی بلے باز ان سے زیادہ چھکے لگا پائے ہیں۔ ابھیشیک نے درمیانی اووروں (۷؍تا ۱۶) میں ۲۳؍اور آخری اووروں (۱۷؍ تا ۲۰) میں ۳؍ چھکے لگائے ہیں۔ابھیشیک نے تیز گیندبازوں کے خلاف ۲۴۶؍ گیندوں پر ۳۳؍ چھکے لگائے ہیں، یعنی اوسطاً ہر ۷ء۴۶؍گیند پر ایک چھکا۔ اسپنرز کیخلاف انہوں نے اوسطاً ہر ۶؍ گیند پر ایک چھکا لگایا ہے اور ان کے نام اسپنرز کیخلاف ۱۵۰؍گیندوں میں ۲۵؍چھکے درج ہیں۔
ابھیشیک نے اپنے ٹی۔۲۰؍کریئر کے ۵۰؍چھکے صرف ۳۳۱؍ گیندوں پر مکمل کئے، جو تمام بلے بازوں میں سب سے کم گیندوں میں یہ سنگ میل ہے۔ ان کا ۵۰؍واں چھکا اتوار کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران آیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جبرالٹر کے کیرون جے اسٹیگنو کے نام تھا، جنہوں نے ۳۳۵؍ گیندوں میں ۵۰؍چھکے مکمل کئے تھے۔