• Tue, 30 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تجارتی معاہدے پر امریکہ کے ساتھ تعمیری بات چیت: حکومت

Updated: September 26, 2025, 6:27 PM IST | New Delhi

حکومت نے جمعہ کو کہا کہ تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کی قیادت میں امریکہ جانے والے ہندوستانی وفد کی وہاں کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی سمت میں تعمیری بات چیت ہوئی اور دونوں نے جلد نتیجہ تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Indo America Trade.Photo:INN
ہند امریکہ تجارت۔ تصویر:آئی این این

حکومت نے جمعہ کو کہا کہ تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کی قیادت میں امریکہ جانے والے ہندوستانی وفد کی وہاں کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی سمت میں تعمیری بات چیت ہوئی اور  دونوں نے جلد نتیجہ تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:کول انڈیا کے ملازمین کو ایک لاکھ روپے کا بونس دیا

وزارت تجارت اور صنعت نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی وفد نے۲۲؍ سے۲۴؍ ستمبر تک اپنے دورے کے دوران وہاں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر اور ہندوستان کے لئے نامزد امریکی سفیر سرجیو گور کے ساتھ میٹنگیں کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ’’وفد نے معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر امریکی حکومت کے ساتھ تعمیری ملاقاتیں کیں۔ دونوں نے معاہدے کے ممکنہ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی معاہدے پر جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کے مقصد سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔‘‘
دو طرفہ تجارت سے متعلق امور پر امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ ہندوستانی وفد نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کئی سرکردہ امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے بھی بات چیت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے جذبات مثبت تھے۔ کارپوریٹ لیڈروں نے ہندوستان کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا اور ہندوستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
دریں اثناء امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غیر ملکی اشیا پر درآمدی ٹیرف  بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے برانڈیڈ اور پیٹنٹ ادویات پر۱۰۰؍ فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہو گا تاہم امریکہ میں مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے والی دوا ساز کمپنیاں مستثنیٰ ہوں گی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان امریکہ کو بڑی مقدار میں ادویات برآمد کرتا ہے۔ امریکہ میں زیادہ تر کم قیمت اور عام ادویات ہندوستان سے آتی ہیں۔
اس سے پہلے  امریکہ نے ہندوستانی سامان پر اگست کے شروع میں ۲۵؍ فیصد ڈیوٹی عائد کی تھی اور روس سے خام تیل کی خریداری پر جرمانے کے طور پر۲۷؍ اگست سے اسے دُگنا کرکے ۵۰؍ فیصد کردیا تھا۔  گوئل کی قیادت میں ہندوستانی وفد کے دورۂ  امریکہ سے اس ماہ امریکہ کے  اسسٹنٹ تجارتی نمائندے برینڈن لنچ کی قیادت میں آئے امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کی ایک ٹیم نے۱۶؍ ستمبر کو نئی دہلی میں کامرس ڈپارٹمنٹ کے حکام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی تھی۔ اس میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کامرس ڈپارٹمنٹ میں اسپیشل سکریٹری راجیش اگروال نے کی تھی۔ تجارت اور صنعت کی وزارت اور نئی دہلی میں ہندوستانی سفارت خانے نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے اس بات چیت کو ’مثبت اور مستقبل پر مبنی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں فریقوں نے معاہدے کے لیے بات چیت کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK