Inquilab Logo

اِبرا کے ۲؍گول کی بدولت اے سی میلان کی کالیاری پر فتح

Updated: January 20, 2021, 2:17 PM IST | Agency | Cagliari

اے سی میلان نے کالیاری کو صفر۔۲؍ سے شکست دی۔ ابراہیمووچ نے ایک گول پنالٹی پر کیا

Zlatan Ibrahimović.Picture :INN
 زلاتن ابراہیمووچ۔ تصویر:آئی این این

 اٹلی کی گھریلو فٹبال لیگ سیری اے  میں  زلاتن ابراہیمووچ (اِبرا)کے ۲؍گول کی بدولت کی اے سی میلان نے کالیاری کو صفر۔۲؍ سے شکست دےدی۔ اس فتح کے ساتھ ہی اے سی میلان نے ٹیبل میں اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور وہ ۳؍پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے  ہے۔  پیر کی دیر رات ہونے والے میچ میں اے سی میلان کو آغاز ہی میں پنالٹی ملی اور اس کے اسٹار کھلاڑی ابراہیمووچ نے اسے گول میں تبدیل کرکے ٹیم کو صفر ۔ ایک برتری دلائی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ابراہیمووچ نے ایک گول ۵۲؍ویں منٹ کیا اور اسکور صفر۔ ۲؍ کردیا ۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد ڈیوڈ کلابریا نے کی۔ میچ کے ۷۴؍ویں منٹ میں میلان کے کھلاڑی الیکسی سیل میکرس کو ریڈ کارڈ ملا اور وہ میدان سے باہر چلےگئے۔ میلان کے فٹبال کلب کو ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ میچ مکمل کرنا پڑا لیکن کالیاری فٹبال کلب کے کھلاڑی اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے  اور اسے صفر۔۲؍ سے شکست ہوئی۔  اے سی میلان کے ۱۸؍میچوں میں اب ۴۳؍پوائنٹس ہیں اور اپنے روایتی حریف کلب انٹر میلان پر ۳؍پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے ہے۔ انٹرمیلان فٹبال کلب  کے ۱۸؍میچوں میں ۴۰؍پوائنٹس ہیں۔ شکست کے بعد کالیاری کو بہت نقصان ہوا ہے اور وہ ۱۷؍ویں نمبر پر ہے۔ اگر اس کی کارکردگی ایسی ہی رہی تووہ ریلیگیشن زون میں پہنچ سکتی ہے۔ کالیاری فٹبال کلب کے ۱۸؍میچوں میں ۱۴؍ پوائنٹس ہیں۔  میچ کے بعد اے سی میلان فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی  زلاتن ابراہیمووچ نے کہا کہ ہم اس وقت اچھی پوزیشن میں ہیں لیکن ہمیں اگلے مقابلوں کی تیاری کرنی ہے تاکہ اس پوزیشن کو برقرا ررکھا جا سکے ۔ انہو ںنے کہاکہ کالیاری کے کھلاڑیوں نے اچھا دفاع کیا لیکن ہمارا حملہ مضبوط تھا اس لئے ہم نے مقابلے میں ۲؍گول کئے۔ ہم اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK