ایک اہم عالمی کاسٹنگ پیش رفت میں ایمی ایوارڈ یافتہ اداکار پیٹر ڈنکلیج نے سائنس فکشن سیریز’’ایلین: ارتھ ‘‘ کے دوسرے سیزن میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جہاں وہ آدرش گورو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ متوقع نیا باب اگلے ماہ فلم بندی کے مرحلے میں داخل ہوگا۔
EPAPER
Updated: April 20, 2026, 11:19 PM IST | Mumbai
ایک اہم عالمی کاسٹنگ پیش رفت میں ایمی ایوارڈ یافتہ اداکار پیٹر ڈنکلیج نے سائنس فکشن سیریز’’ایلین: ارتھ ‘‘ کے دوسرے سیزن میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جہاں وہ آدرش گورو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ متوقع نیا باب اگلے ماہ فلم بندی کے مرحلے میں داخل ہوگا۔
ایک اہم عالمی کاسٹنگ پیش رفت میں ایمی ایوارڈ یافتہ اداکار پیٹر ڈنکلیج نے سائنس فکشن سیریز’’ایلین: ارتھ ‘‘ کے دوسرے سیزن میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جہاں وہ آدرش گورو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ متوقع نیا باب اگلے ماہ فلم بندی کے مرحلے میں داخل ہوگا۔
سیزن وَن میں اپنی شاندار اور تنقیدی طور پر پسند کی جانے والی کارکردگی کے بعد، آدرش دوبارہ اپنے کردار ’’ئسلیٹلی‘‘ کو نبھائیں گے یہ ایسا کردار ہے جسے اس کی جذباتی گہرائی اور پیچیدگی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:رتیش دیشمکھ کی ’’راجہ شیواجی‘‘میں سلمان خان کاداخلہ
اس سیریز کو نوآ ہولی نے تخلیق کیا ہے جبکہ رڈلی اسکاٹ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔’’ایلین: ارتھ ‘‘ نے بہت تیزی سے خود کو ایک بڑی عالمی سائنس فکشن سیریز کے طور پر منوا لیا ہے اور ۲۰۲۵ء کے نمایاں ترین شوز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ پیٹر ڈنکلیج کی شمولیت، جو اپنی ایمی جیتنے والی کارکردگی کے لیے معروف ہیں(گیم آف تھرونز) (Game of Thrones)، آنے والے سیزن کے معیار اور دلچسپی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھئےٖ:بائرن میونخ ۳۵؍ ویں بار جرمن چیمپئن: ہیری کین کی شاندار کارکردگی، ریکارڈز کی بھرمار
سیزن ۲؍ میں آدرش ایک مضبوط اور باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، جس میں سڈنی چندلر، الیکس لوتھر، ایسی ڈیوس، سیموئیل بلینکن، بابو سیسی، ٹموتھی اولیفینٹ، اور پیٹر ڈنکلیج شامل ہیں۔سیریز میں واپسی پر بات چیت کرتے ہوئے آدرش گورو نے کہا ’’ایلین: ارتھ ‘‘کا حصہ بننا میرے لیے ایک بہت خاص تجربہ رہا ہے۔ سیزن وَن کے ردِعمل، خاص طور پر میرے کردار کے لیے، واقعی حیران کن اور حوصلہ افزا تھا۔ سلیٹلی ایک منفرد اور جذباتی طور پر پیچیدہ کردار ہے، اور سیزن ۲؍ میں اس کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کا موقع ملنا میرے لیے بہت دلچسپ ہے۔ نوآ ہولی اور رڈلی اسکاٹ جیسے وژنری لوگوں کی قیادت میں کام کرنا واقعی متاثر کن ہے اور اتنے باصلاحیت اداکاروں کے ساتھ کام کرنا آپ کو مسلسل بہتر ہونے پر مجبور کرتا ہے۔ میں دوبارہ سیٹ پر واپس جانے اور اس دنیا میں غرق ہونے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔‘‘ فلم بندی جلد شروع ہونے والی ہے اور آنے والا سیزن آدرش گورو کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ وہ عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔