Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائرن میونخ ۳۵؍ ویں بار جرمن چیمپئن: ہیری کین کی شاندار کارکردگی، ریکارڈز کی بھرمار

Updated: April 20, 2026, 8:04 PM IST | Munich

بائرن میونخ نے جرمن فٹ بال پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے ریکارڈ ۳۵؍ ویں بار بنڈس لیگا کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ اسٹٹ گارٹ کے خلاف ۲۔۴؍گول کی شاندار فتح نے باویرین جائنٹس کی تاریخی برتری پر مہر ثبت کر دی۔

Bayern Player.Photo:X
بائرن کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

بائرن میونخ نے جرمن فٹ بال پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے ریکارڈ ۳۵؍ ویں بار بنڈس لیگا  کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ اسٹٹ گارٹ کے خلاف ۲۔۴؍گول کی شاندار فتح نے باویرین جائنٹس کی تاریخی برتری پر مہر ثبت کر دی، جس میں اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے سیزن کا اپنا ۳۲؍واں گول داغ کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔


بائرن میونخ کی حالیہ کامیابی محض ایک ٹائٹل نہیں بلکہ جرمن فٹ بال پر ان کے مکمل غلبے کی عکاس ہے۔  بائرن نے گزشتہ ۱۴؍ میں سے۱۳؍ بار لیگ خطاب جیتا ہے۔ ۳۵؍خطابات کے ساتھ وہ سب سے آگے ہیں، جبکہ کوئی دوسرا جرمن کلب اب تک دہائی (۱۰؍ خطاب) کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر سکا۔ اس سیزن میں بائرن اب تک ۱۰۹؍ گول کر چکا ہے، جو بنڈس لیگا کی تاریخ میں کسی بھی سیزن میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ ہے۔فی الوقت بائرن کے ۷۹؍ پوائنٹس ہیں جبکہ ان کا گول ڈفرنس  ۸۰؍ ہے؛ اگر لیگ آج ختم ہو جائے تو وہ تاریخ کی پہلی ٹیم بن جائے گی جس کا گول ڈفرنس پوائنٹس سے زیادہ ہے۔
انگلش کپتان ہیری کین کے لیے یہ سیزن خواب جیسا ثابت ہو رہا ہے۔ وہ ۱۹۳۰ء کے بعد پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سیزن کے تمام مقابلوں میں ۵۰؍ گولز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اب ان کی نظریں رابرٹ لیوانڈوسکی کے ایک سیزن میں ۴۱؍ گولز کے ریکارڈ پر ہیں، جس کے لیے انہیں بقیہ میچوں میں مزید ۹؍ گول درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار اور پریادرشن کی فلم کی کمائی میں نمایاں اضافہ


اے ایف سی چیمپئن لیگ:صحرا کا طوفان بمقابلہ چڑھتے سورج کی زمین: الاہلی اور ویسل کوبے میں سیمی فائنل کا دنگل
 سعودی عرب کا مایہ ناز فٹ بال کلب الاہلی، اے ایف سی چیمپئن لیگ ایلیٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی واحد سعودی ٹیم بن گئی ہے۔ اب فائنل تک رسائی کے لیے  ان کا مقابلہ جاپان کے مضبوط کلب ویسل کوبے سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کا کلب شباب الاہلی جاپان ہی کے ایک اور کلب ماچیڈا زیلویا سے ٹکرائے گا۔ جدہ میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں دفاعی چیمپئن الاہلی کو ملائیشیا کے کلب جوہر دار التعظیم کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے:مثبت سوچ اور اتحاد کی ضرورت ہے: شکست کے بعد ہرمن پریت کور کا عزم


 میچ کے ۱۹؍ ویں منٹ میں الاہلی کے علی مجرشی کے اون گول نے ملائیشین ٹیم کو برتری دلا دی، اور کچھ ہی دیر بعد انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا ۔دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود سابق بارسلونا اسٹار فرانک کیسی نے ہاف ٹائم سے قبل اسکور برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں برازیلی ونگر گیلینو نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو۱۔۲؍گول سے جیت دلا دی۔کوچ مٹیاس جیسلے کا کہنا تھا کہ ریڈ کارڈ کے بعد میچ مشکل ہو گیا تھا، لیکن کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور مداحوں کے جوش نے ہمیں سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK