Inquilab Logo Happiest Places to Work

یورپی یونین نے مغربی ایشیا میں استحکام کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا

Updated: April 20, 2026, 10:08 PM IST | Zurich

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے پیر کو اُردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں استحکام کے لیے یورپی یونین (ای یو) کے عزم کو دہرایا اور بغیر کسی شرط کے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے پر زور دیا۔

Antonio Costa.Photo:INN
انتونیو کوسٹا-تصویر:آئی این این

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے پیر کو اُردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں استحکام کے لیے یورپی یونین (ای یو) کے عزم کو دہرایا اور بغیر کسی شرط کے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے پر زور دیا۔ 
 کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنما اس ہفتے کے آخر میں قبرص میں ہونے والی ایک غیر رسمی میٹنگ میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام یورپی یونین کی ترجیح ہے اور وہ اردن جیسے اہم علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 
انہوں نے شاہ عبداللہ دوم کے تجربے اور سمجھ بوجھ کو بھی سراہا۔ بات چیت کے بعد کوسٹا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین اپنے شراکت داروں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مشکل وقت میں سفارتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ آبنائے ہرمز کو سمندری تجارت کے لیے دوبارہ کھولنا ایک اہم ترجیح ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:رتیش دیشمکھ کی ’’راجہ شیواجی‘‘میں سلمان خان کاداخلہ


لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کوسٹا نے کہا کہ ’’کسی بھی امن اقدام کی کامیابی کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان میں استحکام کی بحالی کے لیے لبنانی حکام کی حمایت جاری رہے گی اور یورپی یونین انسانی امداد اور تعمیر نو کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں، غزہ اور مغربی کنارے کے مسائل بھی یورپی یونین کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔ اس سے قبل صدر نے امریکہ کی نئی سیکوریٹی حکمت عملی پر بھی تنقید کی، خاص طور پر یورپ میں آزادی اظہار کے بارے میں کیے گئے تبصروں پر سوالیہ نشان لگا۔ 

یہ بھی پڑھئے:بائرن میونخ ۳۵؍ ویں بار جرمن چیمپئن: ہیری کین کی شاندار کارکردگی، ریکارڈز کی بھرمار


کوسٹا نے کہا کہ تنازع کے آغاز سے ہی، یورپی یونین نے بین الاقوامی قانون کا احترام کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور بات چیت کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی خدشات کو دور کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے فائدہ اٹھائیں، جس کی پاکستان نے ثالثی کی تھی۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر کے لیڈروں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کوسٹا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور بلا روک ٹوک نیویگیشن کی بحالی ضروری ہے اور یورپ اس کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK