• Mon, 02 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز میں کلین سویپ کیا

Updated: November 02, 2026, 7:06 PM IST | New Delhi

نور احمد (پانچ وکٹ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت افغانستان نے تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۷۱؍ گیندیں باقی رہتے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ۲۰؍ سیریز ۰۔۳؍ سے اپنے نام کر لی۔ نور احمد کو `پلیئر آف دی میچ اور عظمت اللہ عمرزئی کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Afghanistan Team.Photo:X
افغان ٹیم۔ تصویر:ایکس

نور احمد (پانچ وکٹ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت افغانستان نے تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۷۱؍ گیندیں باقی رہتے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ۲۰؍ سیریز ۰۔۳؍ سے اپنے نام کر لی۔ نور احمد کو `پلیئر آف دی میچ  اور عظمت اللہ عمرزئی کو سیریز کے بہترین کھلاڑی  کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اتوار کی رات کھیلے گئے اس میچ میں اسپنر نور احمد نے زمبابوے کے درمیانی اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو تہس نہس کر دیا۔ انہوں نے ۱۳؍ گیندوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، جس کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم ۱۵؍ اوورز کے اندر ہی ۷۹؍ رن پر آؤٹ ہو گئی۔


پہلے گیند بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے، افغانستان نے شروعات میں ہی زمبابوے کو جھٹکے دیے۔ فضل حق فاروقی اور عظمت اللہ عمرزئی نے ابتدائی دو اووروں میں لگاتار گیندوں پر وکٹ لے کر زمبابوے کے اوپنرز - انوسینٹ کایا اور برائن بینیٹ - کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد عبداللہ تاراخیل نے کپتان سکندر رضا کا اہم وکٹ لیا، جس سے زمبابوے چوتھے اوور میں ۱۳/۳ کے اسکور پر مشکل میں آ گیا۔ ریان برل نے زمبابوے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے ۳۰؍ رن بنائے، لیکن پھر عبداللہ احمدزئی نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد نور احمد کا جادو دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے زمبابوے کے مڈل اور لوئر آرڈر کو پوری طرح تہس نہس کر دیا، جس سے زمبابوے کی اننگ  ۷۹؍ رن پر سمٹ گئی۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کنگ‘‘ کا پہلا گیت ’تو مل جائے‘ ریلیز، مداحوں کو ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی یاد تازہ ہوگئی

جواب میں، افغانستان کے لیے محمد اکرم نے شاندار شروعات کی۔ انہوں نے صرف پانچ گیندوں پر۱۴؍ رن بنائے، لیکن پھر بلیسنگ مزاربانی نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ ان کی جگہ کریز پر آئے صدیق اللہ اٹل نے بھی جارحانہ انداز جاری رکھا اور۱۴؍ گیندوں پر ۲۰؍ رن بنائے، لیکن پھر ارنسٹ ماسوکو نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ماسوکو نے نور الرحمان کو آؤٹ کر کے زمبابوے کو ایک اور کامیابی دلائی، جس سے انہیں واپسی کی تھوڑی امید جگی۔ لیکن ابراہیم زادران (۲۵؍رن  ناٹ آؤٹ) اور عظمت اللہ عمرزئی (۱۸؍ ناٹ آؤٹ) کی تجربہ کار جوڑی نے شاندار شراکت داری کر کے زمبابوے کی واپسی کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا اور افغانستان کو جیت دلائی۔

یہ بھی پڑھئے:بیلن ڈی اور جیتنے کے بعد پہلے ہی میچ میں ہیری کین پنالٹی گنوا بیٹھے

افغانستان نے پہلے ہی ابتدائی دو ٹی۲۰؍ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔ دوسرے ٹی ۲۰؍ میں، عظمت اللہ عمرزئی نے صرف ۵۰؍ گیندوں پر ۱۱۶؍ رن بنائے، جس کی مدد سے افغانستان نے زمبابوے کو ۱۹؍ رن  سے شکست دی۔ اس میچ میں سکندر رضا نے بھی شاندار سنچری (۵۶؍گیندوں پر ۱۰۶؍ رن) جڑی تھی، لیکن پھر بھی زمبابوے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے میچ میں راشد خان کے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس نے سب کی توجہ کھینچی، جس کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو ۳۷؍ رن سے ہرا کر سیریز کا مضبوط آغاز کیا۔ اب دونوں ٹیمیں ۵؍نومبر سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں طویل ترین فارمیٹ (ٹیسٹ کرکٹ) میں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK