سابق ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم نے کہا ہے کہ یہ ٹسٹ ٹیم انڈیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے اور مستقبل کی بنیاد رکھنے کا بہترین موقع ہے۔
EPAPER
Updated: June 04, 2026, 7:03 PM IST | New Chandigarh
سابق ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم نے کہا ہے کہ یہ ٹسٹ ٹیم انڈیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے اور مستقبل کی بنیاد رکھنے کا بہترین موقع ہے۔
ہندوستان اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ ۶؍ جون سے نیو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سابق ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز صبا کریم نے کہا ہے کہ یہ ٹسٹ ٹیم انڈیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے اور مستقبل کی بنیاد رکھنے کا بہترین موقع ہے۔
با کریم نے کہاکہ ’’ہندوستان-افغانستان ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ نہیں ہے، لیکن شبھ من گل کی کپتانی میں نئی بننے والی ٹیم کے لیے یہ ٹیسٹ مستقبل کی بنیاد رکھنے کا بہترین موقع ہوگا۔ ٹیم انڈیا اپنی بلے بازی اور گیند بازی کے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔‘‘ کریم نے کہاکہ ’’ہندوستانی ٹیم کو گھریلو سرزمین پر اپنا تسلط دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے، اور اس میچ کو ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو جانچنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ۴۱؍ رن سے شکست دے دی
انہوں نے کہا’’ہندوستان اب ایک ایسے موڑ پر ہے جہاں اسے اپنی ٹیسٹ کرکٹ پر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر گھر پر، جہاں اس کا اب اتنا غلبہ نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ میرے خیال میں یہ ٹیسٹ میچ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے ایک نیا توازن آزمانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا بہترین موقع ہے۔‘‘
کریم نے مزید کہا’’ٹیم کچھ بہترین نوجوان ٹیلنٹ پر فخر کرتی ہے۔ یہاں اچھی کارکردگی ان کے اعتماد میں اضافہ کرے گی اور انہیں مستقبل کی سیریز، خاص طور پر آسٹریلیا کے خلاف بڑی ہوم سیریز کے لیے منتخب ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔ ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ جس پوزیشن میں ہے، یہ ایک بہت بڑا موقع ہے۔ یہ صرف میچ جیتنے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ مستقبل کے لیے ٹیم بنانے کے بارے میں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ترپتی ڈمری نے بچپن کو یادکیا، کہا’’بہت مار کھائی ہے‘‘
ٹیم کی بولنگ کا ذکر کرتے ہوئے کریم نے کہا کہ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں محمد سراج کو ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔ انگلینڈ کے دورے کے دوران سراج نے جس طرح سے بولنگ کی اس سے یہ واضح ہو گیا کہ وہ ذمہ داری نبھانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے پاس رفتار، جارحیت اور گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے۔ تاہم، اسے دوسرے سرے سے بھی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ سراج نوجوان گیند بازوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔