اداکارہ ترپتی ڈمری کی فلم ’’ماں بہن‘‘ ۴؍ جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو چکی ہے، جس پر وہ بے حد پُرجوش ہیں۔ فلم کی تشہیری مہم کے دوران ترپتی نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کچھ دلچسپ واقعات بھی سنائے۔
EPAPER
Updated: June 04, 2026, 2:53 PM IST | Mumbai
اداکارہ ترپتی ڈمری کی فلم ’’ماں بہن‘‘ ۴؍ جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو چکی ہے، جس پر وہ بے حد پُرجوش ہیں۔ فلم کی تشہیری مہم کے دوران ترپتی نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کچھ دلچسپ واقعات بھی سنائے۔
اداکارہ ترپتی ڈمری کی فلم ’’ماں بہن‘‘ ۴؍ جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو چکی ہے، جس پر وہ بے حد پُرجوش ہیں۔ فلم کی تشہیری مہم کے دوران ترپتی نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کچھ دلچسپ واقعات بھی سنائے۔ ترپتی نے کہا’’میرا خیال ہے کہ ہر کسی کو کبھی نہ کبھی اپنے والدین سے ڈانٹ یا مار ضرور پڑی ہوگی۔ جب میں بڑی ہو رہی تھی تو مجھے تو کافی مار پڑتی تھی۔‘‘
انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا’’جس دن مجھے مار نہیں پڑتی تھی، اُس دن بھی کسی نہ کسی وجہ سے مار پڑ جاتی تھی۔ میں گھر جاتی تھی اور کوئی کہتا تھا، کیا ہوا؟ آج تم بہت خوش لگ رہی ہو۔‘‘ترپتی نے بتایا کہ بچپن میں سزا ملنا ان کے لیے ایک عام بات تھی، لیکن آج وہ اُن دنوں کو محبت اور خوشی کے ساتھ یاد کرتی ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:مظفر پور میں خوفناک آتشزدگی،آئی سی یو میں آگ لگنےسے۱۰؍مریض جاں بحق
انٹرویو کے دوران ترپتی ڈمری نے کہا کہ فلم کے تینوں مرکزی کردار اپنے اپنے انداز میں مضبوط ہیں اور سبھی کو برابر کی مشکلات اور ہنگامہ خیز حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کے مطابق فلم کا خاندان کافی بکھرا ہوا اور بے ترتیب ہے، لیکن یہی اس کی سب سے بڑی خصوصیت بھی ہے۔ کہانی میں تینوں کردار ایک ایسی صورتِ حال میں پھنس جاتے ہیں جہاں انہیں حالات سنبھالنے کے لیے مسلسل نئے طریقے اپنانا پڑتے ہیں۔
سریش تروینی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی ڈراما فلم ’’ماں بہن‘‘ نیٹ فلکس پر نشر کی جا رہی ہے۔ فلم میں ترپتی کے ساتھ مادھوری دکشت نینے، دھارنا درگا، روی کشن، گیتانجلی کلکرنی، ارونودے سنگھ اور شاردُل بھاردواج بھی اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’پیڈی ‘‘کے لیے رام چرن نے گہرے زخم بھی برداشت کئے
کہانی ریکھا نامی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے، جس کے باورچی خانے میں اچانک ایک لاش مل جاتی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنی دو بیٹیوں، جیا اور سُشما، کے ساتھ مل کر کئی چیلنجز کا سامنا کرتی ہے۔ فلم میں کامیڈی، سنسنی اور خاندان کی مضبوطی کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔