Inquilab Logo

ایشیا کوفتح کرنے کے بعد روتوجا کا ہدف پیرس اولمپکس

Updated: October 23, 2023, 11:36 AM IST | Agency | Pune

ہانگزو ایشین گیمز میں مکسڈ ڈبلز گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اعتماد سے بھری ہندوستانی ٹینس کی نئی سنسنی روتوجا بھوسلے اب ۲۰۲۴ء کے پیرس اولمپکس میں جگہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Rutuja Bhosale. Photo: INN
روتوجا بھوسلے۔ تصویر:آئی این این

ہانگزو ایشین گیمز میں مکسڈ ڈبلز گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اعتماد سے بھری ہندوستانی ٹینس کی نئی سنسنی روتوجا بھوسلے اب ۲۰۲۴ء کے پیرس اولمپکس میں جگہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ رتوجا نے کہاکہ میں نے پیرس اولمپکس پر نظریں مرکوز کی ہیں۔ ٹینس میں دیگر کھیلوں کی طرح کوئی بھی ایشین گیمز میں جیتنے کے باوجود اولمپک کوٹہ بک نہیں کرسکتا۔ مجھے اپنی رینکنگ کو بہتر کرنا ہے اور ۳۲۰؍ سے ٹاپ ۲۰۰؍ تک جانا ہے۔
 رتوجا نے پنیت بالن( چیئرمین، پنیت بالن گروپ ) کی طرف سے مبارکباد دینے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر رنجی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جانوی دھاریوال بالن اپنے شوہر سوپنل گگلے اور والدہ کے ساتھ موجود تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہندوستان کی نمائندگی کرنا اور ۱۳؍ سال کے طویل عرصے کے بعد مکسڈ ڈبلز میں ایشیائی کھیلوں کا گولڈ میڈل جیتنا میرے اور روہن بوپنا کے لئے فخر کا لمحہ تھا۔ میں ان تمام مدد اور تعاون کیلئے شکر گزار ہوں جو ہمیں پوڈیم پر لانے کیلئے ملی ہیں۔‘‘ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK