حال ہی میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ تاج سر پر سجانے والی ٹیم الاہلی نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے پیرکو التعاون کو ۱۔۲؍گول سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: May 12, 2026, 4:01 PM IST | Riyadh
حال ہی میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ تاج سر پر سجانے والی ٹیم الاہلی نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے پیرکو التعاون کو ۱۔۲؍گول سے ہرا دیا۔
حال ہی میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ تاج سر پر سجانے والی ٹیم الاہلی نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے پیرکو التعاون کو ۱۔۲؍گول سے ہرا دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی الاہلی نے لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر اپنا قبضہ مزید مستحکم کر لیا ہے۔
۱۷؍ ویں منٹ میں اسٹار اسٹرائیکر ایوان ٹونی نے رواں سیزن کا اپنا ۳۱؍ واں گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔ انہوں نے میٹیو ڈیمز کے پاس پر خوبصورت ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ دوسرے ہاف کے ۵۵؍ ویں منٹ میں اینجلو فلجینی نے ایک بہترین شاٹ کے ذریعے مقابلہ ۱۔۱؍ سے برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:نوجوان اسٹار الامین جمال نے فلسطینی پرچم لہرا کر مداحوں کے دل جیت لیے
۷۹؍ ویں منٹ میں الجزائر کے مایہ ناز کھلاڑی ریاض محرز کے کارنر پر برازیلی ڈیفنڈر راجر ایبانیز نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو ۱۔۲؍گول سے فتح دلا دی۔اس جیت کے بعد الاہلی کے ۷۵؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر موجود القادسیہ سے ۴؍ پوائنٹس آگے ہیں۔ اب لیگ میں صرف دو میچ باقی ہیں، جس کے باعث الاہلی کی تیسری پوزیشن تقریباً یقینی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’لکڑبگھا۲: دی منکی بزنس‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کانز فلم فیسٹیول میں ہوگی
دن کے ایک اور میچ میں نیوم نے الشباب کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔نیوم کی جانب سے دونوں گول سعید بن رحمہ نے پنالٹی کے ذریعے ۱۹؍ ویں اور ۴۵؍ ویں منٹ میں کیے۔الشباب کی طرف سے واحد گول یانک کاراسکو نے ۷۸؍ ویں منٹ میں اسکور کیا۔اس نتیجے کے بعد نیوم ۴۴؍پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ الشباب۳۲؍ پوائنٹس کے ساتھ ۱۳؍ ویں نمبر پر ہے۔