ہسپانوی فٹ بال کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار الامین جمال نے بارسلونا کی لالیگا ٹائٹل جیت کے جشن کے دوران فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے فٹ بال کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
EPAPER
Updated: May 12, 2026, 3:09 PM IST | Barcelona
ہسپانوی فٹ بال کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار الامین جمال نے بارسلونا کی لالیگا ٹائٹل جیت کے جشن کے دوران فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے فٹ بال کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ہسپانوی فٹ بال کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار الامین جمال نے بارسلونا کی لالیگا ٹائٹل جیت کے جشن کے دوران فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے فٹ بال کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
لقطة اليوم❤️🇵🇸 pic.twitter.com/tHnGdLBduY
— FCB World (@forcabarca_ar) May 11, 2026
بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریئل میڈرڈ کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر اپنا ۲۹؍ واں لالیگا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس تاریخی فتح کے بعد پیر کو بارسلونا کی گلیوں میں ایک عظیم الشان ’’اوپن ٹاپ بس پریڈ‘‘ نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے اپنے ہیروز کا استقبال کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ۱۸؍ سالہ الامین بس کے اوپر سے فلسطینی پرچم لہرا رہے ہیں، جسے دیکھ کر وہاں موجود ہجوم نے پرجوش نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھئے:’’ویلکم ٹودی جنگل ‘‘:اکشے کمار کی بڑی تیاری شروع، مئی میں دھماکہ کرنے والے ہیں
فٹ بال شائقین کی جانب سے الامین جمال کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر غزہ کی صورتحال کے تناظر میں اسے ایک اہم علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے بارسلونا شہر اسپین میں فلسطین کے حق میں ہونے والی احتجاجی تحریکوں کا مرکز رہا ہے، جہاں سے امدادی بحری بیڑے بھی روانہ کیے جاتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:گزشتہ سال اوپن اے آئی کے ۶۰۰؍ سے زائد ملازمین ایک دن میں کروڑ پتی بنے: رپورٹ
بارسلونا کی یہ جیت اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ دوسری بار ہے کہ لالیگا کا فیصلہ براہ راست ایل کلاسیکوکے نتیجے پر ہوا ہے۔ الامین جمال، جو پہلے ہی اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، اب اس سیاسی اظہار کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔