سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں الخلود نے اپنی شاندار دفاعی حکمتِ عملی کی بدولت الاتحاد کو۰۔۰؍ سے ڈرا پر روک کر ان کی ایشیائی چیمپئن لیگ ایلیٹ میں جگہ بنانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا دیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 05, 2026, 5:58 PM IST | Jeddah
سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں الخلود نے اپنی شاندار دفاعی حکمتِ عملی کی بدولت الاتحاد کو۰۔۰؍ سے ڈرا پر روک کر ان کی ایشیائی چیمپئن لیگ ایلیٹ میں جگہ بنانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا دیا ہے۔
سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں الخلود نے اپنی شاندار دفاعی حکمتِ عملی کی بدولت الاتحاد کو۰۔۰؍ سے ڈرا پر روک کر ان کی ایشیائی چیمپئن لیگ ایلیٹ میں جگہ بنانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا دیا ہے۔رواں سیزن میں الخلود کی ٹیم الاتحاد کے شائقین کے لیے ایک مشکل حریف ثابت ہوئی ہے۔ مارچ میں کنگز کپ کے سیمی فائنل میں الاتحاد کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دینے کے بعد، پیر کی رات جدہ میں کھیلے گئے میچ میں بھی انہوں نے ٹائیگرز کو اہم پوائنٹس حاصل کرنے سے محروم رکھا۔
الاتحاد نے میچ کے دوسرے ہاف میں موسیٰ دیابی اور مہند الشنقیطی کو میدان میں اتار کر حملوں میں تیزی لائی، لیکن الخلود کے ارجنٹائنی گول کیپر جوان کوزانی الاتحاد اور گول کے درمیان دیوار بن گئے۔ کوزانی نے ۶۰؍ ویں منٹ میں موسیٰ دیابی کا ون آن ون حملہ ناکام بنایا۔اسٹیون برگ وین اور ڈینیلو کی خطرناک شاٹس کو روکا۔یوسف النصیری کے ہیڈر اور حسام عوار کی ری باؤنڈ شاٹ پر بیک وقت دو شاندار سیوز کر کے اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا۔
اس ڈرا کے بعد الاتحاد کی ٹیم ۱۰؍ میچوں کے بعد چھٹے نمبر پر موجود ہے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان التعاون سے تین پوائنٹس پیچھے ہے۔ دوسری جانب، اس ایک پوائنٹ کی بدولت الخلود کی ٹیم ریلیگیشن زون (خطرناک حد) سے ۸؍ پوائنٹس دور ہو گئی ہے، جس سے اگلے سیزن میں ان کی لیگ میں بقا کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:میٹ گالا ۲۰۲۶ء: پابندیاں اور بائیکاٹ، کئی بڑی شخصیات غیر حاضر
فیفا کا بڑا ایکشن: جنسی ہراسانی کے جرم میں گیانا کے سابق فٹ بال عہدیدار پر ۵؍سال کی پابندی
عالمی فٹ بال کی باڈی فیفا نے گیانا فٹ بال فیڈریشن کے سابق جنرل سیکریٹری ایان الویس پر جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے کے بعد ان پر ہر قسم کی فٹ بال سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پانچ سال کی سخت پابندی عائد کر دی ہے۔فیفا کی آزاد اخلاقی کمیٹی نے پیر کو اپنے فیصلے میں کہا کہ ایان الویس نے خاتون اسٹاف ممبران کو جنسی طور پر ہراساں کر کے فیفا کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ پابندی کے ساتھ ساتھ ان پر۲۰؍ہزار سوئس فرانکس (تقریباً ۲۵۵۰۰؍ امریکی ڈالر) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایران کو بڑا دھچکا ، علی قلی زادہ ورلڈ کپ سے باہر
ایان الویس کو جسمانی و ذہنی سالمیت کے تحفظ، عہدے کے غلط استعمال اور عمومی فرائض کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ یہ فیصلہ متاثرہ خواتین کے تحریری بیانات، گیانا فٹ بال فیڈریشن کی فراہم کردہ دستاویزات اور خود الویس کے دفاعی بیانات کے جائزے کے بعد لیا گیا۔ عالمی ادارے نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ’’فٹ بال میں کسی بھی قسم کے استحصال یا بدسلوکی کے خلاف فیفا کی پالیسی انتہائی سخت ہے۔‘‘