Inquilab Logo Happiest Places to Work

دوسری جنگ عظیم کی برسی: پوتن نے ۸؍ اور ۹؍ مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا

Updated: May 05, 2026, 5:01 PM IST | Moscow

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ۸؍ اور ۹؍ مئی کو دوسری جنگ عظیم کی برسی کے موقع پر یوکرین کے مابین جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، اس کے جواب میں زیلینسکی نے اپنی طرف سے عارضی بندی کا جواب دیا۔

Volodymyr Zelensky and Vladimir Putin. Photo: INN
ولودیمیر زیلنسکی اور ولادیمیر پوتن۔ تصویر: آئی این این

روس نے دوسری جنگ عظیم کی برسی کے موقع پر یوکرین کے ساتھ۸؍ اور ۹؍ مئی کے لیے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جس کی خلاف ورزی پر یوکرین کو میزائل حملوں کی دھمکی دی، جبکہ یوکرین نے بھی اپنی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہےروس نے پیر ۴؍ مئی کو یوکرین کے ساتھ ۸؍ اور ۹؍  مئی کے لیے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا، جو روس کی سالانہ دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یادگاری تقریبات کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر یوکرین نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا جائے گا۔ یہ تجویز سب سے پہلے روسی صدر ولادیمیر پو تن نے حالیہ فون کال میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے رکھی تھی۔تاہم یوکرین نے کہا کہ وہ اس پیشکش کے بارے میںامریکہ سے وضاحت طلب کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: متحدہ عرب امارات کے فجیرہ پر ڈرون حملہ، تین ہندوستانی شہری زخمی

دریں اثناء روسی وزارت دفاع نے کہا، ’’روسی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف ولادیمیر پوتن کے فیصلے کے مطابق۸؍ اور ۹؍  مئی ۲۰۲۶کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، ہمیں امید ہے کہ یوکرینی فریق بھی اس کی پیروی کرے گا۔‘‘ بعد ازاں روس نے مزید خبردار کیا کہ اگر یوکرین نے یوم فتح کی تقریبات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو روسی افواج یوکرین کے مرکز پر جوابی، بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کرے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا، ’’ہم یوکرین کے شہریوں اور غیر ملکی سفارتی مشنوں کے ملازمین کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر شہر سے نکل جائیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکہ فوجی مداخلت کیلئے بہانے تلاش کر رہا ہے: کیوبا

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب یوکرین نے خود۵؍ اور ۶؍ مئی کے لیے اپنی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا۔ یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہ، آج تک، یوکرین کو جنگ کے خاتمے کے طریقہ کار کے حوالے سے کوئی سرکاری اپیل نہیں ملی ہے جس کا روسی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’اس سلسلے میں، ہم ۵؍ اور ۶؍مئی کی درمیانی شب  سے جنگ بندی کے نظام کا اعلان کر رہے ہیں۔دریں اثنا، یوکرینی صدر وولودویمیر زیلنسکی پیر (4 مئی) کو سیکورٹی تعاون پر مذاکرات کے لیے بحرین پہنچ گئے، یوکرینی وفد میں موجود ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا۔ ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دورے کا مقصد سیکورٹی تعاون ہے۔‘‘ تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ بعد ازاںیوکرین کے مطابق، جب سے ایران کی جنگ شروع ہوئی ہے، کئی خلیجی ممالک نے یوکرین سے ان کے خلاف استعمال ہونے والے ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرانے میں مدد طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK