بی ایس ای کا سینسیکس۳۶۴؍ پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ ایک ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ بازارمیں فروخت کا دباؤ برقراررہا۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 11:05 AM IST | San Francisco
بی ایس ای کا سینسیکس۳۶۴؍ پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ ایک ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ بازارمیں فروخت کا دباؤ برقراررہا۔
خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے دباؤ کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو گراوٹ کا رجحان برقرار رہا اور بی ایس ای کا سینسیکس۳۶۴؍ پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ ایک ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت ۶؍ فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ۱۰۰؍ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد پر منفی اثر پڑا۔ وسیع تر بازار میں بھی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔
بی ایس ای کا۳۰؍ حصص پر مشتمل حساس اشاریہ سینسیکس۳۶۳ء۶۶؍ پوائنٹس یعنی ۰ء۴۷؍ فیصد گر کر۷۶۳۹۱ء۳۹؍ پوائنٹس پر بند ہوا جو۲۳؍جون کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-۵۰، ۱۲۶ء۶۵؍پوائنٹس یعنی۰ء۵۳؍ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ۲۳۸۶۹ء۶۰؍ پوائنٹس پر بند ہوا جو ۳۰؍ جون کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
یہ بھی پڑھئے: قلی کے بیٹے پی سی مصطفیٰ نے بنائی ۴۴۵۰؍کروڑ روپے کی کمپنی
وسیع تر بازار میں بھی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ نفٹی مڈکیپ-۵۰؍اشاریہ۱ء۰۸؍ فیصد اور نفٹی اسمال کیپ-۱۰۰؍ اشاریہ۱ء۰۱؍فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
آٹو اور میڈیا شعبوں کے علاوہ تقریباً تمام سیکٹروں میں کمزوری دیکھی گئی جبکہ تیل و گیس، کیمیکل، رئیل اسٹیٹ، بینکنگ، مالیاتی خدمات اور دھاتوں سے متعلق حصص میں زیادہ فروخت ہوئی۔
سینسیکس میں شامل کمپنیوں میں اڈانی پورٹس کا شیئر تقریباً ڈھائی فیصد گر گیا۔ بجاج فائنانس، انڈیگو، ایکسس بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹاٹا اسٹیل، ماروتی سوزوکی اور ریلائنس انڈسٹریز کے حصص ایک سے دو فیصد تک نیچے رہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ایئرٹیل، ایشین پینٹس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، این ٹی پی سی، ٹیک مہندرا، ٹرینٹ، بی ای ایل اور ٹائٹن کے حصص بھی خسارے میں بند ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے: چھٹی لینے سے پہلے ہی ’جین زی ‘ ملازم نے خود پر لگا دی پابندی،پیغام سوشل میڈیا پروائرل
دوسری جانب مہندرا اینڈ مہندرا اور ٹی سی ایس کے حصص میں ڈیڑھ فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایٹرنل کا شیئر ایک فیصد مضبوط ہوا۔ بجاج فنسرو، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، کوٹک مہندرا بینک، سن فارما اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے حصص بھی سبز نشان میں بند ہوئے۔