Inquilab Logo

دھونی کے بعد روہت کو چنئی کی کپتانی کرنی چاہئے: امباتی

Updated: March 12, 2024, 9:54 AM IST | Agency | New Delhi

سابق ہندوستانی بلے باز امباتی رائیڈو نے کہا کہ وہ روہت شرما کو۲۰۲۵ء میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) میں جاتے ہوئے دیکھنا پسند کریں گے اور چاہتے ہیں کہ جب ایم ایس دھونی ریٹائرڈ ہوں گے تو ہندوستانی کپتان فرنچائزی کی قیادت کریں۔

Rohit Sharma. Photo: INN
روہت شرما۔ تصویر : آئی این این

سابق ہندوستانی بلے باز امباتی رائیڈو نے کہا کہ وہ روہت شرما کو۲۰۲۵ء میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) میں جاتے ہوئے دیکھنا پسند کریں گے اور چاہتے ہیں کہ جب ایم ایس دھونی ریٹائرڈ ہوں گے تو ہندوستانی کپتان فرنچائزی کی قیادت کریں۔ روہت۲۲؍ مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل۲۰۲۴ء میں ممبئی انڈینس کی قیادت نہیں کریں گے کیونکہ۵؍ بار کے چمپئن نے ہاردک پانڈیا کو فرنچائزی کا کپتان مقرر کیا ہے۔ رائیڈو نے کہا کہ `روہت اگلے ۵۔ ۶؍ سال تک کھیل سکتے ہیں۔ میں انہیں مستقبل قریب میں سی ایس کے کیلئے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ اگر وہ کپتانی کرنا چاہیں تو دنیا میں کہیں بھی کر سکتے ہیں۔ میں انہیں ۲۰۲۵ء میں سی ایس کے کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں اور جب ایم ایس ریٹائرڈ ہو جائیں گے تو وہ کپتانی بھی سنبھال سکتے ہیں۔ 
 پانڈیا نے اپنے کریئر کا آغاز ممبئی انڈینس سے کیا تھااور ان کے ساتھ چند آئی پی ایل ٹائٹل جیتے تھے۔ ۲۰۲۲ء میں، انہوں نے گجرات ٹائٹنس میں شمولیت اختیار کی جس نے انہیں ٹائٹل جیتنے اور ۲۰۲۳ء کے سیزن میں فائنل میں جگہ بنانے میں مدد کی۔ ہاردک کو۲۰۲۴ء کے سیزن سے پہلے ایم آئی کے ساتھ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK