Inquilab Logo

آرسنل فٹبال کلب ای پی ایل میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قابض

Updated: September 19, 2022, 2:19 PM IST | Agency | Brantford

انگلش لیگ میں گنرس نے برینٹفورڈ کو صفر۔۳؍ گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ سالیبا، جیزس اور ویرا نے ایک ایک گول کیا

William Saliba French football player.Picture:INN
آرسنل کے ولیم سالیبا ۔ تصویر:آئی این این

گنرس (آرسنل فٹبال کلب) کا یہ سیزن بہت اچھا جارہا ہے اور اس نے اتوار کی شام برینٹفورڈ کو اس کے میدان پر صفر۔۳؍ گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ہی انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔ سنیچر کو مانچسٹر سٹی نے میچ جیت کر یہ پوزیشن اس سے چھین لی تھی لیکن اتوارکو گنرس کے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے برینٹفورڈ کو صفر۔۳؍ گول سے ہرا کر سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔ اس وقت آرسنل کےسبھی کھلاڑی فارم میںکھیلتے ہوئے مسلسل گول کررہے ہیں۔ 
 اتوار کو ہونے والے میچ میں اسکورنگ کاآغاز ولیم سالیبا نے کیا۔ انہوںنے ۱۷؍ ویں منٹ میں بوکایو ساکا کی مدد سے ٹیم کا پہلا گول کرکے اسکور صفر۔ایک کردیا۔ میچ کے ۲۸؍ ویں منٹ  میںگیبرئیل جیزس نے ٹیم کا دوسرا گول کیا اور یہ گول کرنے میں ان کی مدد گرانت ژاکا نے کی۔ میچ کے فرسٹ ہاف تک اسکور صفر۔۲؍ رہا۔ 
 دوسرے ہاف کے آغاز میں بھی آرسنل کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کو دبانے کی کوشش کی۔ ۴۹؍ویں منٹ میں ایف ویرا نے ٹیم کا تیسرا گول کرکے اسکور صفر۔۳؍ گول کردیا اور ٹیم کی جیت یقینی کردی۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد    بوکایو ساکا نے کی۔ اس کے بعد میچ کے آخر تک کوئی اورگول نہیں ہوسکا اور آرسنل نے یہ میچ صفر۔۳؍ گول اسکور سے جیت لیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں گرانت ژاکا اور گیبرئیل جیزس کو یلو کارڈ ملا۔ اس میچ میں کامیابی کے بعد گنرس کی ٹیم کو پورے ۳؍پوائنٹس ملے ۔ 
 آرسنل فٹبال کلب اس وقت پوائنٹ ٹیبل پر ۷؍ میچوں میں ۱۸؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مانچسٹر سٹی دوسرے نمبرپر ہے اور اس کے ۷؍میچوں میں ۱۷؍ پوائنٹس ہیں۔ تیسرے نمبرپر ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب ہے جس نے سنیچر کی رات لیسسٹر سٹی کو شکست  سے دوچار کردیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK