ایشیاکپ ۲۰۲۵ءمیں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کومسلسل دوسری شکست دیتے ہوئے ۶؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ابھیشیک شرما اور شبھ من گل نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
EPAPER
Updated: September 22, 2025, 12:31 AM IST | Dubai
ایشیاکپ ۲۰۲۵ءمیں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کومسلسل دوسری شکست دیتے ہوئے ۶؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ابھیشیک شرما اور شبھ من گل نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
ایشیا کپ کے سپر۴؍ مرحلے میں ہندوستان نے پاکستان کو ۶؍وکٹ سے شکست دے کر جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچری کی بدولت۲۰؍ اوورز میں ۵؍وکٹوں پر۱۷۱؍رن بنائے۔ جواب میں ابھیشیک شرما اور شبھ من گل نے پہلے وکٹ کے لیے سنچری شراکت داری کرتے ہوئے ہندوستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ہندوستان نے۵ء۱۸؍ اوور میں ۴؍وکٹ پر۱۷۴؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔
For his aggressive half-century in the chase, Abhishek Sharma wins the Player of the Match 🔥#TeamIndia kickstart the #Super4 stage with a resounding win ✅
— BCCI (@BCCI) September 21, 2025
Scoreboard ▶️ https://t.co/CNzDX2HKll#AsiaCup2025 pic.twitter.com/GuKoAdAoGI
ہندوستان کے لیے ابھیشیک نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے۳۹؍ گیندوں پر۷۴؍ رن بنائے جس میں۶؍چوکے اور ۵؍ چھکے شامل تھے۔ انہوں نے اور گل نے پہلے وکٹ کے لیے۱۰۵؍ رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کا اشتراک کیا، جو موجودہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کے لیے پہلی۱۰۰؍ سے زائد کی شراکت ہے۔شبھمن گل نے ۲۸؍گیندوں پر ۸؍چوکوں کی مدد سے ۴۷؍رن بنائے۔ کپتان سوریہ کمار صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ تلک ورما نے تیزی سے ۱۹؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے ۳۰؍ رن بنائے۔ سنجو سیمسن ۱۳؍رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ہاردک پانڈیا نے ناٹ آؤٹ ۷؍رن بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ ابھیشیک شرما مین آف دی میچ رہے۔
اس سے قبل صاحبزادہ فرحان (۵۸؍رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے اتوار کو ایشیا کپ کے دوسرے سپر ۴؍ مقابلے میں ہندوستان کو جیت کے لیے۱۷۲؍رن کا ہدف دیا۔ ہندوستان نے اتوار کو ابوظہبی میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے اتری پاکستان کی ٹیم کو پہلا جھٹکا تیسرے اوور میں ہاردک پانڈیا نے دیا، جب انہوں نے فخر زمان (۱۵؍رن) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے دوسرے وکٹ کے لیے۷۲؍ رن جوڑے۔ ٹاپ آرڈر بلے باز صاحب زادہ فرحان نے۴۵؍ گیندوں پر۵۸؍ رن کی اننگز کھیلی، انہوں نے ۵؍چوکے اور۳؍ چھکے بھی لگائے۔۱۱؍ویں اوور میں شیوم دوبے نے صائم ایوب(۲۱؍رن) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ حسین طلعت(۱۰) کو کلدیپ یادو نے آؤٹ کیا۔۱۵؍ویں اوور میں دوبے نے صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کر ہندوستان کو بڑی کامیابی دلائی۔ فرحان نے۴۵؍ گیندوں پر ۵؍چوکے اور ۳؍ چھکے لگاتے ہوئے۵۸؍ رن کی اننگز کھیلی۔ محمد نواز (۲۱؍رن ) کو سوریہ کمار یادو نے رَن آؤٹ کیا۔ پاکستان نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۵؍وکٹ پر۱۷۱؍ رن کا اسکور بنایا۔ ہندوستان کی جانب سے شیوم دوبے نے ۲؍ وکٹ لئے جبکہ ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔