جنوبی کوریا نے سڈنی میں کھیلے گئے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ ۲۰۲۶ء کے ایک ہائی اسکورنگ میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف ۳۔۳؍گول سے ڈرا کھیل کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
EPAPER
Updated: March 08, 2026, 9:44 PM IST | Sydney
جنوبی کوریا نے سڈنی میں کھیلے گئے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ ۲۰۲۶ء کے ایک ہائی اسکورنگ میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف ۳۔۳؍گول سے ڈرا کھیل کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
جنوبی کوریا نے اتوار کی رات سڈنی میں کھیلے گئے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ ۲۰۲۶ء کے ایک ہائی اسکورنگ میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف ۳۔۳؍گول سے ڈرا کھیل کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ میچ کا آغاز جنوبی کوریا کے حق میں رہا جب مون ایون جو نے۱۳؍ ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم، آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل شاندار واپسی کی؛ ایلانا کینیڈی نے ۳۲؍ویں منٹ میں برابری کا گول کیا، جبکہ اسٹار کھلاڑی سام کیر نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں گول کر کے آسٹریلیا کو ۱۔۲؍گول کی برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف کے ابتدائی ۱۱؍ منٹ میچ کا رخ بدلنے میں فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ جنوبی کوریا نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور کم شن جی نے ۵۳؍ ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد کانگ چائی رم کے ایک بہترین شاٹ نے کوریا کو دوبارہ ۲۔۳؍ کی برتری دلا دی۔
آسٹریلیا کو گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ہر صورت جیت کی ضرورت تھی کیونکہ جنوبی کوریا کو گول فرق کی بنیاد پر برتری حاصل تھی۔ آسٹریلیا کی ایلانا کینیڈی نے دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ کے انجری ٹائم میں اپنا دوسرا گول کر کے میچ تو برابر کر دیا، لیکن یہ جیت کے لیے ناکافی تھا۔
گروپ اے کا فاتح ہونے کے ناطے جنوبی کوریا اب پورے ٹورنامنٹ کے دوران سڈنی میں ہی رہے گا اور ہفتہ کو ہونے والے کوارٹر فائنل میں تیسرے نمبر پر آنے والی بہترین ٹیموں میں سے ایک کا سامنا کرے گا۔ میزبان آسٹریلیا کو اب اپنے کوارٹر فائنل کے لیے سڈنی سے۳؍ہزار کلومیٹر دور پرتھ کا سفر کرنا پڑے گا، جہاں ان کا میچ جمعہ کو شیڈول ہے۔
اتوار کی رات کھیلے گئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں فلپائن نے ایران کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ فلپائن کی کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ابھی برقرار ہیں۔
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز: انگلینڈ اور جنوبی کوریا کی فاتحانہ شروعات
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ۲۰۲۶ء کے پہلے دن انگلینڈ اور جنوبی کوریا کی خواتین ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کر دیا۔ آج یہاں جی ایم سی بالیوگی ہاکی گراؤنڈ (گاچی باؤلی ہاکی کمپلیکس) میں کھیلے گئے مقابلوں میں انگلینڈ نے اٹلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۲۔۵؍ سے شکست دی، جبکہ جنوبی کوریا نے آسٹریا کے خلاف ۰۔۱؍گول سے قریبی کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ پر مغربی ایشیا جنگ کا اثر، رنبیر کپور کی فلم کی اہم تقریب ملتوی
انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے گریس بالزڈن نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول (۱۲ویں اور ۳۲ویں منٹ میں) اسکور کیے۔ ان کے علاوہ لوٹی بنگہم نے ۱۵؍ویں منٹ میں گول کیا۔الیزابتھ نیل نے ۱۶؍ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ اینا ٹومین نے ۲۷؍ویں منٹ میں پانچواں گول کر کے فتح یقینی بنائی۔
یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ پر مغربی ایشیا جنگ کا اثر، رنبیر کپور کی فلم کی اہم تقریب ملتوی
اٹلی کی جانب سے ایوانا پیسینا (۱۹؍ویں منٹ) اور فیڈریکا کارٹا نے ایک ایک گول کر کے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ انگلینڈ کے دفاع کو مزید توڑنے میں ناکام رہیں۔ دن کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا اور آسٹریا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین دفاعی کھیل پیش کیا، تاہم ۳۴؍ویں منٹ میں سیونا کم نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔ آسٹریا کی ٹیم آخر تک میچ برابر کرنے کی کوشش کرتی رہی مگر جنوبی کوریا کے گول کیپر نے ان کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔