Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ چاہتا ہے کہ ہندوستان ۱۰۰؍ ملین بیرل روسی تیل خرید ے: رپورٹ

Updated: March 09, 2026, 2:59 PM IST | New Delhi

ہندوستان اس ماہ پہلے ہی تقریباً ۳۰؍ملین بیرل وصول کرنے والا ہے کیونکہ امریکی رعایت اور عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ریفائنریز درآمدات بڑھا رہی ہیں۔

Oil Refinery.Photo:INN
تیل کا کنواں۔ تصویر:آئی این این

امریکی خبر رساں ادارے آئی اے این ایس  امریکہ نے ہندوستان  سے کہا ہے کہ وہ ۱۰۰؍ ملین سے زیادہ بیرل روسی خام تیل  خریدنے پر غور کرے جو اس وقت جہازوں میں موجود ہے اور چین کی بندرگاہوں پر اتارنے کے انتظار میں کھڑا ہے۔ یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
 اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ توانائی  کرس رائٹ  نے کہا کہ واشنگٹن نے  ہندوستان  سے رابطہ کیا ہے تاکہ قلیل مدت میں تیل کی منڈی کو پرسکون کیا جا سکے اور قیمتوں میں مزید اضافے کو روکا جا سکے۔ یہ پیش رفت ان خبروں کے درمیان ہوئی ہے کہ ہندوستان  اس ماہ۳۰؍ ملین بیرل سے زیادہ روسی خام تیل  حاصل کرنے والاہے کیونکہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کی وجہ سے آبنائے ہرمز متاثر ہو رہی ہے۔ روسی تیل کی یہ نئی آمد اس وقت ممکن ہوئی جب امریکہ نے حال ہی میں ایک  چھوٹ  دی جس کے تحت سمندر میں موجود روسی کارگو سے متعلق کچھ لین دین کی اجازت دی گئی۔
امریکہ کی  ہندوستان سے درخواست
کرس رائٹ نے کہا کہ  ٹرمپ انتظامیہ  کے حکام نے اس تجویز کے بارے میں ہندوستانی لیڈروں  سے براہِ راست رابطہ کیا۔ مقصد یہ ہے کہ سمندر میں موجود تیل کو چین کی ریفائنریز کے باہر ہفتوں انتظار کرانے کے بجائے ہندوستانی ریفائنریز کو بھیج دیا جائے۔
 ٹی وی انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے  ہندوستانی  حکام کو فون کیا  اور خزانہ کے سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ  نے بھی  اور کہا کہ بہت سا تیل سمندر میں موجود ہے جو چینی ریفائنریز میں اتارنے کے انتظار میں ہے۔‘‘ ان کے مطابق اس وقت بڑی مقدار میں روسی خام تیل سمندر میں پھنسا ہوا ہے کیونکہ چینی ریفائنریز کی اتارنے کی صلاحیت محدود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’۱۰۰؍ملین سے زیادہ بیرل روسی خام تیل سمندر میں موجود ہے جو چین کو پہنچنے کے لیے قطار میں کھڑا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’پہلے وزیراعظم مودی کو استعفیٰ دینا چاہئے ...‘‘

 تیل کی منڈی میں خوف کم کرنے کا منصوبہ
رائٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ ان کارگو کو چین کے بجائے ہندوستانی کی ریفائنریز کی طرف موڑ دیا جائے تاکہ وہ سمندر میں ہفتوں بیکار نہ پڑے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’ چین میں چھ ہفتے انتظار کرنے کے بجائے ہم اس تیل کو آگے بڑھا سکتے ہیں، اسے  ہندوستانی  ریفائنریز تک پہنچا سکتے ہیں، تیل کی کمی کے خدشات کو کم کر سکتے ہیں اور قیمتوں میں اچانک اضافے کو روک سکتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کا اثر، کئی بڑی فلموں کی ریلیز تاریخیں تبدیل

ہندوستان کو روسی تیل کی ترسیل میں اضافہ
کموڈیٹی اینالیٹکس کمپنی کیپلر کے اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ  ہندوستان  میں تقریباً ۳۳؍ ملین بیرل روسی خام تیل  اتارے جانے کی توقع ہے۔ اب تک تقریباً ۱۰؍ ملین بیرل  اتارا جا چکا ہے۔ کیپلر کے  اے آئی ایس ٹینکر ٹریکنگ ڈیٹا  کے مطابق اگلے ہفتوں میں مزید۲۳؍ ملین بیرل پہنچنے کی توقع ہے۔ تاہم یہ اعداد و شمار تبدیل بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ مزید ٹینکرز اپنی منزل ظاہر کریں گے اور شپنگ کے راستے زیادہ واضح ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK