لَوِلینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے اپنے اپنے فائنل جیت کر ہندوستان کے لیے باکسنگ میں طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کردی۔ یہ ایشین گیمز میں باکسنگ میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 8:05 PM IST | New Delhi
لَوِلینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے اپنے اپنے فائنل جیت کر ہندوستان کے لیے باکسنگ میں طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کردی۔ یہ ایشین گیمز میں باکسنگ میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
لَوِلینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے جمعہ کو اپنے اپنے فائنل جیت کر ہندوستان کے لیے باکسنگ میں طلائی تمغوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کردی۔ یہ ایشین گیمز میں باکسنگ میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ ہندوستان تین طلائی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ باکسنگ میڈل ٹیبل میں سرفہرست رہا۔
🏆 HISTORY MADE! 🇮🇳
— Boxing Federation (@BFI_official) October 2, 2026
Parveen has clinched GOLD in the Women’s 65kg category at the 20th Asian Games, Aichi-Nagoya 2026! 🥇🔥
From heartbreak at the previous edition of the continental games to standing tall at the top of the podium, Parveen has turned her setback into GOLD.💪🏻 pic.twitter.com/W4eRCNtIKd
انکش نے مردوں کے ۸۰؍ کلوگرام فائنل میں جنوبی کوریا کے کِم من سیونگ کو ۰۔۴؍سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ایشین گیمز میں باکسنگ کا اپنا کامیاب ترین مہم مکمل کیا۔ ہندوستان نے ۱۱؍ کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے تین طلائی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ ازبکستان دو طلائی، ایک چاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ قزاخستان دو طلائی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یہ بھی پڑھئے:مائیکل جارڈن کی ‘لاسٹ ڈانس’ جرسی ریکارڈ۱۲؍ اعشاریہ ۲۶؍ ملین ڈالر میں فروخت
یہ کارکردگی گلاسگو میں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی بہترین باکسنگ مہم کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے، جہاں ہندوستانی ٹیم نے سات طلائی اور تین چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اجے سنگھ نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں سات طلائی اور اس کے بعد ایشین گیمز میں تین طلائی تمغے ٹیم کی مسلسل اعلیٰ سطح کی کارکردگی اور مضبوط نظام کا ثبوت ہیں۔
جمعہ کو اس سے قبل لَوِلینا بورگوہین نے چین کی باؤ ژیئی کو ۰۔۵؍ سے شکست دے کر خواتین کے ۷۵؍ کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے بعد پروین ہڈا نے خواتین کے ۶۵؍ کلوگرام فائنل میں چینی تائپے کی چن نین چن کو ۲۔۳؍ سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ پروین نے کوارٹر فائنل میں ازبکستان کی نواباخور خامیدووا اور سیمی فائنل میں چین کی لی شو کو ۰۔۵؍ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی و ن‘‘ مضبوط گرفت کے سبب ’’دِرِیشیم ۳‘‘کے مقابلے ہٹ ہوسکتی ہے
اپنے پہلے ایشین گیمز میں حصہ لے رہے انکش نے ہندوستان کے تینوں فائنلز میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کے نیکروز سلیم وف کو ۰۔۵؍سے اور سیمی فائنل میں ازبکستان کے موجودہ عالمی چیمپئن فضلی الدین ارکین بویف کو ۱۔۴؍ سے شکست دی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ انکش جکارتہ ۲۰۱۸ء میں امیت پنگھال کے بعد ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد باکسر بن گئے۔ ہندوستان کو تین کانسی کے تمغے خواتین کے ۶۰؍ کلوگرام زمرے میں پریا گھنگھاس، مردوں کے ۹۰؍ کلوگرام زمرے میں کپل پوکھریا اور نریندر بروال نے دلائے۔ نریندر نے مسلسل دوسری بار ایشین گیمز میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔