ریال سوسائڈاڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ۳۔۴؍گول سے شکست دے کر کوپا ڈیل رے ۲۰۲۶ء کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت کے خاتمے تک دونوں ٹیمیں۲۔۲؍ سے برابر تھیں۔
EPAPER
Updated: April 19, 2026, 6:07 PM IST | Madrid
ریال سوسائڈاڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ۳۔۴؍گول سے شکست دے کر کوپا ڈیل رے ۲۰۲۶ء کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت کے خاتمے تک دونوں ٹیمیں۲۔۲؍ سے برابر تھیں۔
ریال سوسائڈاڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ۳۔۴؍گول سے شکست دے کر کوپا ڈیل رے ۲۰۲۶ء کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت کے خاتمے تک دونوں ٹیمیں۲۔۲؍ سے برابر تھیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
ریال سوسائڈاڈ کی اس تاریخی فتح کے ہیرو گول کیپر اونائی ماریرو رہے، جنہوں نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے پہلے دو پنالٹی اسٹروکس روک کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے جولین الواریز اور الیگزینڈر سورلوتھ گول کرنے میں ناکام رہے۔ فیصلہ کن پنالٹی پابلو مارین نے اسکور کی، جس کے ساتھ ہی ریال سوسی ڈاد نے چوتھی بار یہ باوقار ٹرافی جیت لی۔
🍍 Mi equipo. MI EQUIPO.#GUazenREALA pic.twitter.com/5dU7Vl8Q26
— Real Sociedad Fútbol (@RealSociedad) April 18, 2026
میچ کا آغاز انتہائی ڈرامائی رہا جب ریال سوسائڈاڈ کے اینڈر بیرینٹکسیا نے کھیل کے محض ۱۴؍ویں سیکنڈ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ تاہم ۱۹؍ویں منٹ میں ایڈیمولا لکمین نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ ہاف ٹائم سے ذرا قبل کپتان میکل اویارزابال نے پنالٹی پر گول کر کے سوسی ڈاد کو ایک بار پھر ۱۔۲؍گول کی برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل ختم ہونے سے ۷؍ منٹ قبل جولین الواریز نے ایک شاندار گول کے ذریعے اسکور برابر کر کے میچ کو اضافی وقت میں پہنچا دیا۔
پریمیئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو ہرا دیا
مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کے خلاف ۰۔۱؍گول کی اہم فتح حاصل کر کے چیمپئن لیگ کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے، جبکہ دوسری جانب ٹوٹنہم ہاٹسپر برائٹن کے خلاف دو بار برتری حاصل کرنے کے باوجود میچ ڈرا ہونے کے باعث ریلیگیشن زون میں برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سن رائزرس حیدرآباد چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر
مائیکل کیرک کی نگرانی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی قسمت بدلتی نظر آ رہی ہے۔ انجری اور معطلی کے مسائل کے باوجود یونائیٹڈ کے دفاع نے چیلسی کے حملوں کو ناکام بنائے رکھا۔ ہاف ٹائم سے ذرا قبل میتھیوس کونکا نے برونو فرنانڈس کے کراس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ اس شکست کے بعد چیلسی کی چیمپئن لیگ میں رسائی کی امیدیں دم توڑتی نظر آ رہی ہیں، جبکہ یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’بھوت بنگلہ‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی’’دُھرندھر۲‘‘ کی کمائی میں سیندھ لگائی
ٹوٹنہم ہاٹسپر کا ۵۰؍برسوں میں پہلی بار نچلی لیگ میں جانے کا خطرہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ برائٹن کے خلاف میچ میں پیڈرو پورو اور ژاوی سیمنز کے گولز نے ٹوٹنہم کو دو بار برتری دلائی، لیکن انجری ٹائم (۹۵؍ویں منٹ) میں جارجینیو روٹر نے گول کر کے میچ ۲۔۲؍ سے برابر کر دیا۔ ٹوٹنہم اب بھی ۱۸؍ویں نمبر پر ہے اور بقا کے لیے اسے بقیہ ۵؍میچوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔