Inquilab Logo

آخری یکروزہ میں فتح کے ساتھ آسٹریلیا کا سیریز پر قبضہ

Updated: July 28, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Bridgetown

آسٹریلیا نے تیسرا ون ڈے ۶؍وکٹ سے جیت لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے ۳؍ اور ایگر نے ۲؍وکٹ لئے

Australia beat West Indies in ODI series.Picture:INN
ویسٹ انڈیز کو یکروزہ سیریز میں شکست دینے والی آسٹریلیا کی فاتح ٹیم ۔تصویر: آئی این این

آسٹریلیائی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف۳؍ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ ۶؍ وکٹوں سے جیت کر سیریزایک۔۲؍ سے اپنے نام کرلی۔ باربڈوس میں کھیلے جانےوالے یکروزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو صرف۱۵۲؍ رن پر روک دیا۔ آسٹریلیا نے ۳۰ء۳؍  اوور میں۴؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۵۳؍رن بناکر کامیابی حاصل کرلی۔   اس طرح آسٹریلیاکے  دورۂ  ویسٹ انڈیز کا اختتام ہوا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ۵؍ میچوں پر مشتمل ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل سیریز کھیلی گئی تھی جس میں ویسٹ انڈیز نےایک۔۴؍ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کا موقع فراہم کیا۔ آسٹریلیائی گیندبازوں نے کیریبین بلے بازوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایوین لیوس نے ۵۵؍رن کی  اننگز کھیلی ، ان کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز۲۰؍ رن تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کوئی بھی بلے باز بڑی شراکت نہیں کر سکا اور اس کی وجہ سے ٹیم کو میچ ہارکراس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشیل  اسٹارک نے ۳؍ وکٹ لئے۔ مین آف دی میچ رہے ایشٹن ایگر نے شائی ہوپ اور ڈیرن براوو کا وکٹ۱۰؍ اوور میں صرف۳۱؍ رن دے کر لیا۔ جوش ہیزل ووڈ ، ایڈم زمپا نے بھی ۲۔۲؍ وکٹ  لئے جبکہ ایک وکٹ ایشٹن ٹرنر کے کھاتے میں آیا۔ لیوس۶۶؍ گیندوں پر۵۵؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ  رہے۔جواب میں آسٹریلیا کا آغاز بھی بہتر نہیں تھا۔۲۷؍ رن تک دونوں اوپنر موئسس ہینرکس اور جوش فلپ  پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد الیکس کیری اور مشیل مارش نے مل کر اننگز سنبھال لی۔ مارش۲۹؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ الیکس کیری۳۵؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میتھیو ویڈ۵۱؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور ایشٹن ایگر  کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح کی طرف لے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK