• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان اللو ارجن کی فلم پشپا ۳: دی ریمپیج میں شامل ہوں گے؟

Updated: January 20, 2026, 9:58 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان اللو ارجن کی فلم ’’پشپا ۳: دی ریمپیج میں شامل ہو سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کو فلم میں ایک مختصر (کیمیو) کردار کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

Salman And Allu Arjun.Photo:iNN
سلمان اور اللوارجن۔ تصویر:آئی این این

پہلی دو قسطوں میں پشپا راج کے سفر کی کامیابی کے بعد، فلمساز تیسری قسط ’’پشپا ۳: دی ریمپیج‘‘ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم نے پہلے ہی ناظرین میں خاصا جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور اب نئی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اللو ارجن کی اس فرنچائز کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Salman Khan Superstar (@salmankhansuperstar2022)

کیا سلمان خان پشپا میں شامل ہوں گے؟
منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’پشپا‘‘ فلموں کی پروڈکشن کمپنی میتھری مووی میکرز آئندہ قسط میں کچھ خاص پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلمساز ایک طویل مدتی سنیماٹک یونیورس حکمتِ عملی پر کام کر رہے ہیں اور نئے کردار متعارف کرانے کے خواہشمند ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو فلم میں شامل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور بالی ووڈ اداکار کو’’پشپا ۳‘‘ میں سلطان نامی ایک طاقتور کیمیو کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ کردار ایک ارب پتی، ذہین منصوبہ ساز اور طاقتور بزنس ٹائیکون ہوگا، جو پشپا راج کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:میرا برانڈ رام مندر میں نہیں پہننا: کنگنا رناوت کا مسابا کے متعلق دعویٰ

پشپا ۳: دی ریمپیج پری پروڈکشن میں 
رپورٹس کے مطابق ’’پشپا ۳‘‘ اس وقت پری پروڈکشن کے ابتدائی مرحلے میں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلمسازوں نے حیدرآباد میں ایک دفتر قائم کر لیا ہے، جہاں کہانی پر بات چیت اور اسکرپٹ کی تیاری کا کام جاری ہے۔ فلم کے فلور پر جانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ ہدایتکار سُکمار اس وقت رام چرن کے ساتھ اپنے اگلے پروجیکٹ میں مصروف ہیں، جبکہ اللو ارجن کی بھی ایٹلی اور لوکیش کنگراج کے ساتھ آنے والی فلمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:تجارتی جنگ کا خطرہ ،سرمایہ کاروں کی توجہ سونا اور چاندی پر

پشپا کے بارے میں 
 پشپا ۲: دی رول ، جس میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فہد فاضل شامل ہیں، باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں ۱۷۴۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ یہ اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی، جو صرف ’’باہوبلی ۲‘‘ اور ’’دنگل‘‘ سے پیچھے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK