آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز میں منگل کے روز ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، جہاں تجربہ کار چینی کھلاڑی ژانگ شوائی کو وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی مقامی کھلاڑی ٹیلہ پریسٹن نے تین سیٹوں کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: January 20, 2026, 9:57 PM IST | Melbourne
آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز میں منگل کے روز ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، جہاں تجربہ کار چینی کھلاڑی ژانگ شوائی کو وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی مقامی کھلاڑی ٹیلہ پریسٹن نے تین سیٹوں کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز میں منگل کے روز ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا، جہاں تجربہ کار چینی کھلاڑی ژانگ شوائی کو وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی مقامی کھلاڑی ٹیلہ پریسٹن نے تین سیٹوں کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ۲۰؍سالہ آسٹریلوی کھلاڑی ٹیلہ پریسٹن نے کیا ایرینا میں ایک گھنٹے اور ۳۳؍ منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ۳؍ سیٹ میں فتح حاصل کی۔ پریسٹن نے پورے میچ میں۲۶؍ ونرز لگا کر اپنی حریف کو دباؤ میں رکھا۔واضح رہے کہ پریسٹن نے اس جیت کے ساتھ ہی رواں ماہ برسبین میں ژانگ شوائی کے ہاتھوں ملنے والی شکست کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔
پریسٹن نے میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے سیٹ میں۱۲؍ ونرز لگاتے ہوئے اسے بآسانی جیت لیا۔ تاہم ۳۶؍ سالہ تجربہ کار کھلاڑی ژانگ شوائی نے ہمت نہ ہاری اور دوسرے سیٹ میں پریسٹن کی سروس پر دباؤ ڈال کر میچ ۱۔۱؍ سے برابر کر دیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں دنیا کی ۱۶۱؍ویں نمبر کی کھلاڑی پریسٹن نے دوبارہ اپنا فارم حاصل کیا اور پہلے ہی گیم میں بریک پوائنٹ حاصل کر کے برتری حاصل کر لی، جو آخر تک برقرار رہی۔ دوسرے راؤنڈ میں ٹیلہ پریسٹن کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی۱۳؍ ویں سیڈ کھلاڑی لنڈا نوسکووا سے ہوگا۔
آسٹریلین اوپن: سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی کی فاتحانہ شروعات
اٹلی کی نامور ٹینس اسٹارز سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی نے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز مقابلوں میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کر دیا ہے۔ سیکنڈ سیڈڈ اطالوی جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں حریف کھلاڑیوں کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ملبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے ابتدائی راؤنڈ میں سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی کا سامنا برطانیہ کی مایا لمسڈن اور چین کی تانگ کیانہوئی سے تھا۔ سیکنڈ سیڈڈ اطالوی جوڑی نے میچ کے آغاز ہی سے اپنی برتری قائم رکھی اور حریف جوڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:میرا برانڈ رام مندر میں نہیں پہننا: کنگنا رناوت کا مسابا کے متعلق دعویٰ
اٹالین جوڑی نے یہ مقابلہ اسٹریٹ سیٹس میں۳۔۶، ۲۔۶؍سے اپنے نام کیا۔ اطالوی کھلاڑیوں نے بہترین تال میل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نسبتاً کم وقت میں یہ فتح حاصل کی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ ٹینس ماہرین کے مطابق، اپنی موجودہ فارم اور رینکنگ کی بدولت یہ جوڑی اس میگا ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے کے لیے مضبوط امیدوار تصور کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تجارتی جنگ کا خطرہ ،سرمایہ کاروں کی توجہ سونا اور چاندی پر
آسٹریلین اوپن: وینس ولیمز اور الیگزینڈرووا کی جوڑی پہلے ہی راؤنڈ میں باہر
ٹینس کی لیجنڈ کھلاڑی وینس ولیمز اور ان کی ساتھی ایکاترینا الیگزینڈرووا منگل کے روز آسٹریلین اوپن کے ویمنز ڈبلز کے پہلے ہی مرحلے میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ وینس ولیمز اور الیگزینڈرووا کی جوڑی کو فرانس کی ایلسا جیکموٹ اور کولمبیا کی ایمیلیانا ارانگو کے ہاتھوں ایک قریبی مقابلے کے بعد۶۔۷، ۴۔۶؍ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے پہلے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل ٹائی بریکر تک پہنچا، جہاں جیکموٹ اور ارانگو نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے جیت حاصل کی اور برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں بھی فرانسیسی اور کولمبیائی جوڑی نے اپنی گرفت برقرار رکھی۔ اگرچہ وینس اور الیگزینڈرووا نے واپسی کی بھرپور کوشش کی، لیکن وہ حریف ٹیم کو روکنے میں ناکام رہیں اور یوں جیکموٹ اور ارانگو اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔