Inquilab Logo

ڈبلیو ٹی سی فائنل میں آسٹریلیا کی نظریں کوہلی کے وکٹ پر: پونٹنگ

Updated: May 20, 2023, 1:00 PM IST | New Delhi

آسٹریلیا کی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا: آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کے بعد ان کے اعتماد میں کافی اضافہ ہوا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

 آسٹریلیا کے عظیم بلے باز رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں وراٹ کوہلی کے وکٹ ہر آسٹریلوی بولر کی توجہ کا مرکز ہوگی کیونکہ آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کے بعد ان کے اعتماد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۷؍جون سے انگلینڈ کے اوول میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل  سے قبل  آسٹریلیا کے سب سے کامیاب سابق کپتان نے کہا’’ایک ماہ قبل بنگلور میں آئی پی ایل میچ کے دوران، میں نے وراٹ سے بات چیت کی تھی اور انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کر رہے ہیں کہ وہ اپنے بہترین فارم میں واپس آ گئے ہیں۔
 جمعرات کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کھیلے جانےوالے میچ میں کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی چھٹی سنچری بنائی اور اب تک۱۳؍ میچوں میں۵۳۸؍ رن بنا چکے ہیں۔ پونٹنگ نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ تمام آسٹریلوی گیندبازوں کی ان کے وکٹ پر نظر ہے۔ فائنل میچ ہندوستان کے ٹاپ آرڈر اور آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں کے درمیان ہوگا اور ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین کھیل دیکھنے کوملے گا۔‘‘ خیال رہے کہ جسپریت بمراہ کی کمی محسوس ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم کو زخمی کھلاڑیوں کا مسئلہ ہے۔ کے ایل راہل نہیں ہیں ۔  محمد سمیع فارم میں ہیں اور امید ہے کہ دونوں ٹیمیں اپنی بہترین الیون کو میدان پر اتار سکتی ہیں ورنہ کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوگی۔
 دہلی کیپٹلس کے ہیڈ کوچ پونٹنگ اب سنیچر کو آئی پی ایل میں دہلی کے آخری میچ کے بعد اس میچ پر تبصرہ کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوول کی پچ ہوم پچ سے ملتی جلتی ہونے سے آسٹریلیا کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوول کی کنڈیشنز آسٹریلیا کے مطابق ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اس سے آسٹریلوی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ مقابلہ ہندوستانی اسپنرس اور آسٹریلیائی بلے بازوں کے درمیان ہوگا، لیکن اوول کی پچ شروع میں بلے بازوں کے حق میں ہوتی ہے اور تیسرے سے چوتھے دن تک اسپنرس کا کردار ہوتا ہے۔
 ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلنے والے ہندوستان کے تقریباً ایک درجن کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے صرف ۴؍ کھلاڑی اس لیگ میں ہیں۔ تیاریوں پر آئی پی ایل کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو دیکھنے کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’اسے دو طرح سے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK