Inquilab Logo Happiest Places to Work

وراٹ کوہلی کے حادثاتی ’لائیک‘ سے انسٹاگرام پر اونیت کور کے فالوورز میں اضافہ

Updated: May 06, 2025, 5:34 PM IST | Mumbai

وراٹ کوہلی نے اونیت کور کے انسٹاگرام پر ان کی ایک تصویر کوحادثاتی طورپر لائیک کر دیا جس کے بعداداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز میں ۲؍ملین کااضافہ ہوگیا۔ وراٹ کوہلی نے بیان جاری کیاہے کہ ’’یہ لائیک انسٹاگرام کے آٹو سجیشن فیچر کی وجہ سے ہوا ہے۔‘‘

Actress Avneet Kaur. Photo: INN
اداکارہ اونیت کور۔ تصویر: آئی این این

مشہور کرکٹ کھلاڑی وراٹ کوہلی نے ہندوستانی اداکارہ اونیت کور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی ایک تصویر کو حادثارتی طور پر لائیک کردیاجس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں اور فوری طور پر اونیت کور کے فالوورز میں اضافہ ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مداح نے اونیت کور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی ایک تصویر پر وراٹ کوہلی کا لائیک دیکھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی چہ میگوئیاں جاری ہیں۔

وراٹ کوہلی کا بیان۔ تصویر: آئی این این

 سوشل میڈیا پر اس واقعے کے تعلق سے میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو اتنا فروغ دیا گیا کہ وراٹ کوہلی نے براہ راست اس واقعے کے تعلق سے بات چیت کی۔انہوں نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ’’یہ لائیک انسٹاگرام کے آٹو سجیشن فیچر کی وجہ سے ہوا ہے اور ایسا کرنے کے پیچھے کوئی ذاتی وجہ نہیں تھی۔ ‘‘ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی رائے کے آٹومیٹیڈ نیچر کو سمجھیں اور ان قیاس آرائیوں کو ختم کریں۔‘‘ وراٹ کوہلی نے اپنی وضاحت کے بعد اس معاملے کو ختم کر دیا ہے۔حادثاتی طور پر وارٹ کوہلی کے اونیت کور کی تصویر کو لائیک کرنے کے اونیت کور کیلئے بہترین تنائج سامنے آئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ’’وراٹ کوہلی کے پوسٹ کو لائیک کرنے کے بعد اونیت کور کے انسٹاگرام فالوورز میںتقریباً ۳۰؍ ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ اس مختصر تنازع کے بعد اونیت کور کے فالوورز۳۱ء ۸؍ ملین ہوچکے ہیں۔ اونیت کورکے فالوررز میں ۲؍ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: عامرخان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز

سوشل میڈیا ماہرین کی رائے کے مطابق اس طرح کے تنازع ابتدائی طور پر منفی توجہ اور بلاوجہ کی قیاس آرائیوں کی وجہ بنتے ہیں۔ اس طرح کے تنازعات کی وجہ سے کسی بھی شخص کی شہرت بڑھ جاتی ہے۔اونیت کور کے کیس میں وراٹ کوہلی کے ان کی ایک تصویر کو حادثاتی طورپر لائیک کرنے کی وجہ سے ان کیلئےبڑے برانڈز سے شراکت داری کرنے کے مواقع بڑھ سکتے ہیں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں انہیں زیادہ اہم پروجیکٹس مل سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK