Inquilab Logo

آسٹریلیا نے ونڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا

Updated: February 07, 2024, 11:35 AM IST | Agency | Canberra

آسٹریلیا نے منگل کو تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے کر سیریز ۰۔ ۳؍ سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے۸۷؍ رن کے ہدف کے ساتھ ٹی ۲۰؍ انداز میں بلے بازی کا آغاز کیا۔

Australian team defeating West Indies. Photo: INN
ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی آسٹریلیا کی ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا نے منگل کو تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو ۸؍ وکٹ سے شکست دے کر سیریز ۰۔ ۳؍ سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے۸۷؍ رن کے ہدف کے ساتھ ٹی ۲۰؍ انداز میں بلے بازی کا آغاز کیا۔ جیک فریزر میک گرک نے۱۸؍ گیندوں پر۴۱؍ رن بنائے، جوش انگلس نے۱۶؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ۳۵؍ رن بنائے۔ ایرون ہارڈی ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ ۶؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے ۶ء۵؍اوورس میں ۲؍ وکٹوں پر۸۷؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ یہ آسٹریلیا میں مردوں کے کرکٹ کا اب تک کا سب سے چھوٹا ون ڈے میچ ہے۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو۱۴۶؍ گیندوں پر آؤٹ کرنے کے بعد۴۱؍ گیندوں میں میچ جیت لیا۔ اس ون ڈے میچ میں دونوں طرف سے مجموعی طور پر۱۸۶؍ گیندیں کی گئیں۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گیندیں رہ جانے کے لحاظ سے یہ ۷؍ویں بڑی جیت ہے۔ اس سے قبل ۱۹۷۹ء میں انگلینڈ نے۲۷۷؍ گیندوں باقی رہتے میچ جیتا تھا۔ اس کے بعد سری لنکا نے ۲۰۲۱ء میں زمبابوے کے خلاف میچ۲۷۴؍ گیندیں باقی رہتے جیتا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور اوشین تھامس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل منگل کو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئے ویسٹ انڈیز کی جوڑی ایلک ایتھنیز اور جان اوٹلی نے سست آغاز کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK