Inquilab Logo

آسٹریلیائی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی ٹیسٹ کیپ غائب، واپس کرنے کی اپیل

Updated: January 03, 2024, 11:06 AM IST | Agency | Sydney

اپنے ہوم گراؤنڈ سڈنی میں اپنے کریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہے آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کیپ غائب ہوگئی ہے۔

David Warner. Photo: INN
ڈیوڈ وارنر۔ تصویر : آئی این این

اپنے ہوم گراؤنڈ سڈنی میں اپنے کریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہے آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کیپ غائب ہوگئی ہے۔ وارنر نے اپنی ’بیگی گرین‘ ٹیسٹ کیپ واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔وارنر کی’ بیگی گرین‘ کیپ میلبورن سے سڈنی جاتے ہوئے غائب ہوگئی تھی۔
وارنر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’شاید یہ آخری حربہ ہو۔ میرے سامان سے میرا بیگ پیک بھی غائب ہے، جس میں میری بیگی گرین کیپ بھی تھی۔ وہ بیگ پیک آخری بار کچھ دن پہلے میلبورن سے سڈنی کیلئے کنٹاس فلائٹ کمپنی کے ذریعہ ٹرانسپورٹ ہوا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا لیکن کسی نے بھی کوئی بیگ نہیں کھولا ہے اور نہ ہی کوئی بیگ پیک سامان کے ڈھیر سے اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بہت سے نامکمل لنکس (بلیک اسپاٹ) بھی ہیں ۔ اگر آپ کمپنی یا ایئرپورٹ اتھارٹی کے ملازم ہیں اور آپ کو غلطی سے بھی وہ بیگ پیک ملا ہے تو برائے مہربانی میرا بیگ پیک جلد از جلد واپس کر دیں ۔ میں صرف اپنا بیگ چاہتا ہوں اور آپ کا شکر گزار رہوں گا۔ بیگ پیک واپس کرنے کے لئے، آپ کرکٹ آسٹریلیا یا مجھ سے براہ راست میرے سوشل میڈیا پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ میرا بیگی گرین لوٹاتے ہیں تو میں اپنا یہ دوسرا بیگ پیک آپ کو دے دوں گا۔‘‘
خیال کیا جارہا ہے کہ اس بیگ پیک میں ۲؍ بیگی گرین ہیں ۔ ایک وارنر کی پہلی بیگی گرین ہے، جو کہ انہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر حاصل کیا تھا اور جسے انہوں نے اپنے ۱۱۱؍ٹیسٹ میچوں کے کریئر میں زیادہ تر وقت پہنا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور بیگی گرین بھی ہے جو وارنر کو ۲۰۱۷ءمیں ملی تھی۔اُس وقت وارنر کی بیگی گرین ان کے گھر میں غائب ہوگئی تھی اور بعد میں اسے ان کی اہلیہ نے ڈھونڈ لیا تھا۔
 کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے سی ای او نک ہاکلے نے اس بارے میں کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ اگر کسی کو بھی ڈیوی (وارنر) کے بیگ پیک اور بیگی گرین کے بارے میں کچھ پتہ چلتا ہے تو ہمیں بتائیں تاکہ وہ فخر کے ساتھ اپنے آخری ٹیسٹ میں اپنا بیگی گرین پہن سکیں۔
شان مسعود نے بھی ٹوپی لوٹانے کی درخواست کی
 سڈنی ٹیسٹ کے موقع پر پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہا’’آسٹریلوی حکومت کو اس بیگی گرین کو واپس پانے کیلئے ملک گیر مہم شروع کرنی چاہیے۔ شاید اس کیلئے کسی جاسوس کی بھی ضرورت ہو۔ لیکن وارنر یہ ڈیزرو کرتے ہیں ۔ وہ کرکٹ کے علمبردار ہیں اور ہر اس اعزاز کے مستحق ہیں جو انہیں بطور اوپننگ بلے باز اپنے کریئر کے دوران ملا ہے وہ اوپننگ بلے بازوں کیلئے ایک مثال ہیں اور مجھے ذاتی طور پر انھیں کھیلتے دیکھنا پسند ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK