Inquilab Logo

بنگلور کا نارتھ ايسٹرن واریئرس سے خطابی مقابلہ

Updated: February 10, 2020, 12:16 PM IST | Agency | Hyderabad

بنگلور ریپٹرس نے سنیچر کی رات جی ایم سی باليوگي اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے پریمیربیڈمنٹن لیگ (پي بي ایل) کے ۵؍ویں سیزن کے دوسرے سیمی فائنل میں پونے۷؍ایسیس کو ۳۔۴؍سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

پی بی ایل ۔ تصویر : آئی این این
پی بی ایل ۔ تصویر : آئی این این

 حیدرآباد : بنگلور ریپٹرس نے سنیچر کی رات جی ایم سی باليوگي اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے پریمیربیڈمنٹن لیگ (پي بي ایل) کے ۵؍ویں سیزن کے دوسرے سیمی فائنل میں پونے۷؍ایسیس کو ۳۔۴؍سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ فائنل میں بنگلور کا سامنا نارتھ ايسٹرن واریئرس سے ہوگا جس نے چنئی سپراسٹارس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
 پونے نے دن کے پہلے ہی میچ کو ٹرمپ میچ بنا دیا۔ چراغ شیٹی اور هینڈرا سیتياون کی مردوں کی ڈبلز جوڑی پر بنگلور کی ریان ابونگ ساپترو اور ارون جارج کی جوڑی کو شکست دے کر اپنی ٹیم کو ۲؍ پوائنٹس دلانے کی ذمہ داری تھی جس میں وہ کامیاب رہی۔پونے کی جوڑی نے یہ میچ۱۲۔۱۵،۱۰۔۱۵؍ سے اپنے نام کرکے  صفر۔۲؍ کی برتری حاصل کرلی۔واضح رہے کہ  پی بی ایل میں ٹرمپ میچ جیتنے والی ٹیم کو ۲؍ پوائنٹس ملتے ہیں اور جو ٹیم اپنا ٹرمپ میچ ہار جاتی ہے اسے ایک پوائنٹ کا نقصان ہوتا ہے۔دن کا دوسرا میچ مردوں کے سنگلز زمرے کا تھا۔ بنگلور کی امیدیں بروس لیورڈیز سے تھیں تو وہیں پونے منجو ناتھ سے اپنی سبقت کو آگے لے جانے کی امید لگائیتھی۔ لیورڈیز نے یہ میچ۱۴۔۱۵، ۹۔۱۵، ۱۰۔۱۵؍ سے اپنے نام کیا اور بنگلور کو پہلا پوائنٹ دلایا۔تیسرا میچ بھی مردوں کے سنگلز زمرے کا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK