• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آیوش شیٹی نے اولمپک میڈلسٹ لی زی جیا کو شکست دی، لکشیا سین دوسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: January 06, 2026, 9:01 PM IST | Kualalampur

ہندوستان کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی نے ۲۰۲۶ء سیزن کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پیرس اولمپکس کے میڈلسٹ لی زی جیا کو شکست دے دی۔

Lakshya Sen.Photo:INN
لکشیا سین۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی آیوش شیٹی نے ۲۰۲۶ء سیزن کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پیرس اولمپکس کے میڈلسٹ لی زی جیا کو شکست دے دی۔ بوکیت جلیل میں کھیلے گئے سپر ۱۰۰۰؍ درجے کے مقابلے میں آیوش نے محض ۳۹؍ منٹ میں تجربہ کار ملائیشین کھلاڑی کو۱۲۔۲۱، ۱۷۔۲۱؍ سے شکست دی۔
پیرس اولمپکس کے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگاپور کے جیا ہینگ جیسن کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت ایک سال بعد سیٹ پر واپس،’’ بھارت بھاگیہ ودھاتا ‘‘پر کام شروع

گزشتہ برس شاندار فارم میں رہنے والے آیوش شیٹی لی زی جیا کے خلاف پُراعتماد اور جارحانہ انداز میں کھیلے، تاہم ان کے کھیل میں ٹھہراؤ اور نظم بھی نمایاں رہا۔ آیوش نے جون ۲۰۲۵ء میں یو ایس اوپن جیتا تھا جبکہ آسٹریلین اوپن میں کوارٹر فائنل تک رسائی  کر کے سیزن کا اختتام کیا، جس سے عالمی ٹور پر ان کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اپنے گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنے والے لی زی جیا ہندوستانی کھلاڑی کی رفتار اور دباؤ کا سامنا کرنے میں مشکلات سے دوچار دکھائی دیئے۔ طویل عرصے تک انجری کے باعث کھیل سے دور رہنے والے لی کی واپسی میں روانی کی کمی واضح تھی۔ ۲۰۲۴ء میں اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والے لی فٹنیس مسائل کے سبب ۲۰۲۵ء سیزن میں صرف پانچ ٹورنامنٹس ہی کھیل سکے تھے۔

یہ بھی پڑھئےَ:شریاس ایّر کی شاندار واپسی، ممبئی نے ہماچل کو ۷؍ رن سے شکست دی

آیوش کی اس کارکردگی نے ایک بار پھر ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کر دیا ہے۔ لکشیا سین نے ۷۰؍ منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں جیا ہینگ جیسن کو۱۶۔۲۱، ۲۱۔۱۵، ۱۴۔۲۱؍ سے شکست دی۔ عالمی نمبر ۱۳؍لکشیا کا اگلا مقابلہ ہانگ کانگ کے لی چیوک ییو یا فرانس کے چھٹے سیڈ کرسٹو پوپووف سے ہوگا۔ خواتین سنگلز میں مالویکا بنسوڑ کو تھائی لینڈ کی ساتویں سیڈ رتچانوک انتانون کے خلاف سیدھے گیمز میں ۱۱۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK