Inquilab Logo

اودھ کو شکست دے کربنگلورسیمی فائنل میں داخل

Updated: February 08, 2020, 10:58 AM IST | Agency | Hyderabad

بنگلور ریپٹرس نے یہاں جی ایم سی بالایوگي اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پریمیر بیڈمنٹن لیگ (پي بي ایل) کے ۵؍ ویں سیزن کے میچ میں اودھ واریئرس کو جمعرات کی رات صفر۔۵؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

 بنگلور سیمی فائنل میں داخل ۔ تصویر : آئی این این
بنگلور سیمی فائنل میں داخل ۔ تصویر : آئی این این

 حیدرآباد : بنگلور ریپٹرس نے یہاں جی ایم سی بالایوگي اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پریمیر بیڈمنٹن لیگ (پي بي ایل) کے ۵؍ ویں سیزن کے میچ میں اودھ واریئرس کو جمعرات کی رات صفر۔۵؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
 اسی کے ساتھ بنگلور نے لیگ دور کا اختتام پہلی پوزیشن کے ساتھ کیا۔ بنگلور کے۲۲؍ پوائنٹس ہیں جبكہ دوسرے نمبر پر رہنے والی نارتھ ايسٹرن واریئرس کے بھی۲۲؍پوائنٹس ہیں۔ چنئی سپر اسٹارس کے بھی اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے پرنمبر رہی۔ پونے ۷؍ ایسیس نے۱۷؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا۔
 بنگلور کی جیت میں بروس لیورڈیز، سابق ورلڈ نمبروَن تائی زو ینگ اور بی سائی پرنيت نے اہم کردار نبھایا۔ اودھ کی مردوں کی ڈبلزجوڑی    کوسونگ ہیون کی اور شین بيك چےيول نے اسے پہلے میچ میں جیت تو دلائی لیکن اس کے بعد وہ مسلسل میچ ہارتی گئی۔ اودھ کی جوڑی کے سامنے بنگلور کے ارجن جارج اور ريا ابونگ ساپترو کی جوڑی تھی۔ اودھ کی جوڑی نے یہ میچ ۱۵۔۱۴، ۷۔۱۵، ۱۱۔۱۵؍ سے اپنے نام کیا۔
 اودھ کو اگلے میچ میں ہی بڑا جھٹکا لگا۔ مردوں کے سنگلز زمرے کے اس میچ کو اودھ نے اپنا ٹرمپ میچ بنایا تھا اور اجے جے رام کو بنگلور کے لیورڈیز کے سامنے اتارا تھا۔ لیورڈیز یہ میچ آسانی سے۹۔۱۵، ۹۔۱۵؍سے جیت گئے۔ چونکہ یہ ٹرمپ میچ تھا لہٰذا اودھ نے پہلے میچ کو جیت کر جو ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا وہ اس شکست کے ساتھ چلا گیا۔پي بي ایل میں اپنا ٹرمپ میچ جیتنے والی ٹیم کو۲؍پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ اپنا ٹرمپ میچ ہارنے والی ٹیم کو ایک پوائنٹ کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔اودھ اور بنگلور کیلئے دن کا تیسرا میچ اہم بن گیا ۔ خواتین کے سنگلز زمرے    کے اس میچ میں بنگلور کی ینگ اور اودھ کی جانگ سے سخت مقابلہ کی توقع تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK