• Wed, 17 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش کی افغانستان پر فتح، سپر۴؍ میں پہنچنے کی امیدیں زندہ

Updated: September 17, 2025, 5:32 PM IST | Abu Dhabi

بنگلہ دیش نے منگل کو ایشیا کپ کے کرو یا مرو کے میچ میں افغانستان کو۸؍رن سے شکست دے کر سپر۴؍ تک پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر ۱۵۴؍رن کا مشکل اسکور بنانے کے بعد افغانستان کو ۲۰؍ اوور میں۱۴۶؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔

Bangladeshi Batsmen.Photo:INN
بنگلہ دیشی بلے باز۔ تصویر:آئی این این

بنگلہ دیش نے منگل کو ایشیا کپ کے کرو یا مرو کے میچ میں افغانستان کو۸؍رن سے شکست دے کر سپر۴؍ تک پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر ۱۵۴؍رن کا مشکل اسکور بنانے کے بعد افغانستان کو ۲۰؍  اوور میں۱۴۶؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس فتح کے بعد بنگلہ دیش کے ۴؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ سری لنکا کے بھی ۴؍ پوائنٹس ہیں اور اس گروپ سے سپر۴؍ میں جانے والی ٹیموں کا فیصلہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان آخری گروپ میچ سے ہوگا۔  افغانستان کا نیٹ رن ریٹ اب بھی بہت اچھا ہے اور اگر اسے صرف اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو ہرانا ہوگا تو وہ سپر فور میں پہنچ جائے گا۔ 

افغانستان کے پاس اگلے راؤنڈ میں پہنچنے  کا سنہری موقع تھا لیکن ان کی ٹیم نے یہ موقع گنوا دیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ابھی تک ٹورنامنٹ میں موجود ہے۔ اب افغانستان کو سری لنکا کے خلاف میچ جیتنا ہے، اگر وہ  میچ بھی ہار گیا تو اسے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔ پہلی اننگز میں کم رن بنانے کے باوجود نسیم سمیت تمام گیند بازوں نے شاندار بولنگ کی۔ مستفیض الرحمان نے۱۹؍ویں اوور میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف ۵؍ رن  دیئے اور کپتان راشد خان سمیت ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ نور احمد نے آخری اوور میں ۲؍ چھکے لگائے لیکن آخری گیند پر آؤٹ ہوتے ہی بنگلہ دیشی کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔  مستفیض نے ۴؍ اوورس میں ۲۸؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ نسیم احمد، تسکین احمد اور رشاد حسین نے ۲۔۲؍ وکٹ لے کر بنگلہ دیش کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔  افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے۳۵، عظمت اللہ عمرزئی نے۳۰، کپتان راشد نے۲۰؍ اور نور احمد نے۱۴؍رن بنائے تاہم افغان ٹیم فتح سے چند رن کی دوری پر رہ گئی۔ 
قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن نے ۵۲؍رن  اور سیف حسن نے۳۰؍ رن  بنا کر بنگلہ دیش کو اچھا آغاز فراہم کیا جس سے بنگلہ دیش بڑے اسکور کی جانب بڑھتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ توحید ہردوئے نے۲۶؍ رن بنائے۔ ذاکر علی اور نورالحسن نے ۱۲۔۱۲؍ رن بنائے۔ 
تنزید حسن نے پہلے۱۰؍ اوورس میں۳۱؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر بنگلہ دیش کے اسکور میں اضافہ جاری رکھا۔ تاہم ۱۱؍ویں اوور کی پہلی گیند پر لٹن داس کا آؤٹ ہونا بنگلہ دیش کے لیے مہنگا ثابت ہوا جس سے ٹیم آخر تک سنبھل نہ سکی۔  تاہم بنگلہ دیش نے افغانستان کی عمدہ بولنگ کے خلاف اچھا اسکور کھڑا کیا۔ راشد خان، نور احمد، محمد نبی اور غضنفر جیسے بولرس کا سامنا کرنا کبھی آسان نہیں تھا، لیکن بلے بازوں نے چیلنج کا بخوبی سامنا کیا ۔ افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور نور احمد نے۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے اور آخری۱۰؍ اوورس میں بنگلہ دیش پر دباؤ برقرار رکھا۔ آخری۱۰؍ اوورس میں بنگلہ دیش نے۶۷؍ رن  جوڑے اور ۴؍ وکٹ گنوا  دیئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK