پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش کو جیت کے لیے ۳؍ وکٹ درکار تھیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے ۱۲۱؍ رنز کی ضرورت تھی۔
EPAPER
Updated: May 20, 2026, 4:02 PM IST | Dhaka
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش کو جیت کے لیے ۳؍ وکٹ درکار تھیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے ۱۲۱؍ رنز کی ضرورت تھی۔
بنگلہ دیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں رنز سے شکست دیکر پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش کو جیت کے لیے ۳؍ وکٹ درکار تھیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے ۱۲۱؍ رنز کی ضرورت تھی۔ ٹیسٹ میچ کے ۵؍ ویں دن پاکستان ٹیم۳۵۹؍رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلہ دیش نے قومی ٹیم کو۷۸؍ رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان ۹۴، کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا ۷۱۔۷۱؍ رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے ۴۷؍ اور ساجد خان نے ۲۸؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے ۶، ناہید رانا نے ۲؍ جبکہ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے ۱۔۱؍ وکٹ حاصل کی۔ پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے ۲۷۸؍رن اور دوسری اننگز میں ۳۹۰؍ رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں ۲۳۲؍ اور دوسری اننگز میں ۳۵۸؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ جبکہ مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
یہ بھی پڑھئے : بنگلہ دیش کی میچ میں مضبوط پوزیشن، پاکستان کو جیت کیلئے ۴۳۷؍ رنز کا ہدف
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں، ٹیسٹ میچ میں غلطی کی سزا ملتی ہے۔ شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں آپ کو پورے ۵؍ دن تک تسلسل سے کھیلنا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو ۱۰۴؍رنز کی شکست دی تھی۔
A brilliant final day performance sees Bangladesh come out on top and complete a 2-0 series sweep against Pakistan 💪
— ICC (@ICC) May 20, 2026
#WTC27 📝: https://t.co/sOHU6hTWiK pic.twitter.com/pJAtDZUj8j
بائیں ہاتھ کے اسپنرتیج الاسلام (۴؍وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت بنگلہ دیش نے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن ۴۳۷؍رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستانی ٹیم کا اسکور ۷؍ وکٹوں پر ۳۱۶؍ رن کر کے سیریز میں کلین سویپ کی طرف مضبوط قدم بڑھا دئیے ہیں۔پاکستان کی امیدیں اب محمد رضوان پر ٹکی ہیں جو ۷۵؍ر ن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر ساجد خان ۸؍ رن بنا کر ان کا ساتھ نبھا رہے تھے۔تیج الاسلام نے سلمان آغا (۷۱) اور رضوان کے درمیان ۱۳۴؍ رنوں کی شراکت کو بھی توڑا، جنہوں نے پاکستان کو اس وقت سنبھالا جب ٹیم ۱۶۲؍ رنوں پر ۵؍وکٹیں گنوانے کے بعد شدید مشکلات کا شکار تھی۔ تیج الاسلام نے سلمان کو بولڈ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا اور پھر حسن علی (صفر) کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا۔نوجوان تیز گیند باز ناہید رانا نے بھی ۵۸؍رن دے کر ۲ ؍ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے عبداللہ فضل (۶) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی۔
یہ بھی پڑھئے : ہینرک کلاسن کے پاس اورنج کیپ، بھونیشور کی بادشاہت برقرار
دوسری طرف آف اسپنر مہدی حسن (۶۲؍ رنوں کے عوض ایک وکٹ) نے اذان اویس (۲۱) کو ایل بی ڈبلیو کیا۔کپتان شان مسعود (۷۱) اور بابر اعظم (۴۷) نے تیسری وکٹ کیلئے ۹۱؍ رن جوڑ کر اننگز کو سنبھالا۔ تیج الاسلام نے بابر کو وکٹ کیپر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر اس شراکت کا خاتمہ کیا۔سعود شکیل (۶) نے ناہید کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھمایا جبکہ تیج الاسلام نے مسعود کو شارٹ لیگ پر کیچ کروا کر پاکستان کا اسکور ۵؍ وکٹوں پر ۱۶۲؍رن کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے : گھر کا میدان، جیت کا ارمان، کولکاتا کا ممبئی سے مقابلہ
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں مشفق الرحیم کے ۱۳۷؍ رنوں کی بدولت ۳۹۰؍ رن بنائے اور پاکستان کو ۴۰۰؍ سے زائد رنوں کا ہدف دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کوئی بھی ٹیم ۴۱۸؍رن سے بڑے ہدف کا تعاقب نہیں کر سکی ہے۔بنگلہ دیش نے پہلا ٹیسٹ ۱۰۴؍رن سے جیتا تھا اور اب اس کی نظریں پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری سیریز میں کلین سویپ کرنے پر جمی ہوئی ہیں۔