بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے پہلے امپائر شرف الدولہ ابن شاہد کی ہندوستان میں موجودگی کرکٹ حلقوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں وہ ایک اہم سیریز کے دوران بطور ٹی وی امپائر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 8:04 PM IST | New Delhi
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے پہلے امپائر شرف الدولہ ابن شاہد کی ہندوستان میں موجودگی کرکٹ حلقوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں وہ ایک اہم سیریز کے دوران بطور ٹی وی امپائر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے پہلے امپائر شرف الدولہ ابن شاہد کی ہندوستان میں موجودگی کرکٹ حلقوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں وہ ایک اہم سیریز کے دوران بطور ٹی وی امپائر فرائض انجام دے رہے ہیں۔بنگلہ دیشی امپائر کی ہندوستان میں موجودگی پر اٹھنے والے سوالات کے جواب میں بی سی بی کے امپائرنگ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین افتخار رحمان نے واضح کیا ہے کہ شرف الدولہ سیکت آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے امپائر ہیں اور ان کا براہِ راست معاہدہ آئی سی سی کے ساتھ ہے۔
افتخار رحمان کے مطابق، سیکت کو کسی انٹرنیشنل اسائنمنٹ پر جانے کے لیے بی سی بی سے باقاعدہ این او سی (این او سی ) کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ آئی سی سی کے ساتھ ان کا کنٹریکٹ انہیں خود بخود چھٹی پر جانے کی اجازت دیتا ہے۔یہ معاملہ اس لیے اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ بنگلہ دیشی بورڈ نے حال ہی میں مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل ریلیز تنازع کے بعد سیکوریٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان جانے پر ہچکچاہٹ ظاہر کی تھی۔ اتوار کو وڈودرا میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں شرف الدولہ سیکت کو `ٹی وی امپائر کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دیکھا گیا۔
توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ شرف الدولہ سیکت اور غازی سہیل ہندو ستان اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں بھی میچ آفیشلز کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ وہ فی الحال بی سی بی کے امپائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ بھی ہیں، تاہم آئی سی سی کے اسائنمنٹس کے دوران وہ بورڈ کی ذمہ داریوں سے آزاد ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم’’ٹوکسک ‘‘ کے ٹیزر نے ۲۴؍گھنٹوں میں ۲۰۰؍ملین ویوز کو عبور کر لیا
بی پی ایل :چٹاگانگ رائلز نے ہاری ہوئی بازی جیت لی
بنگلہ دیش پریمیرلیگ (بی پی ایل) کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی نوجوان بیٹر حسن نواز نے اپنی اعصاب شکن بیٹنگ کے ذریعے چٹاگانگ رائلز کو ہاری ہوئی بازی جتوا دی۔ سلہٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں رائلز نے راجشاہی واریئرز کو آخری گیند پر شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔راجشاہی واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چٹاگانگ رائلز کے بولرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ پوری ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف ۱۲۸؍ رنز بنا سکی۔
یہ بھی پڑھئے:شبھ من گل نے کرنچی رول کے ساتھ مل کر ہندوستان میں اینیم کو نئی شناخت دی
واریئرز کا کوئی بھی کھلاڑی۲۰؍ رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکا، محمد وسیم ۱۹؍ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر عامر جمال نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے۲۳؍ رنز دے کر۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ تنویر اسلام اور شرف الاسلام نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ۱۲۹؍ رنز کے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ رائلز کی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑا گئی، لیکن حسن نواز نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔ مہدی حسن نے۲۸؍ اور آصف علی نے ۲۷؍ رنز بنا کر جیت کی بنیاد رکھی۔ میچ اس قدر سنسنی خیز ہو گیا کہ آخری گیند پر فیصلے کی نوبت آگئی۔ حسن نواز نے ۳۶؍ گیندوں پر ۳۵؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور آخری گیند پر فاتحانہ شاٹ کھیل کر ٹیم کو ۲؍ وکٹوں سے جتادیا۔