• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وراٹ کوہلی کا عالمی ریکارڈ: بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین ۲۸؍ہزار رنز بنائے

Updated: January 11, 2026, 10:17 PM IST | Mumbai

سچن اور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر وراٹ کوہلی۲۸؍ہزار بین الاقوامی رنز بنائے۔ کوہلی نے اپنا ۲۵؍ واں رن بناتے ہی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے۲۸؍ہزار رنز مکمل کر لیے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل یہ کامیابی سچن تینڈولکر اور لیجنڈری سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا نے حاصل کی تھی۔ کوہلی نے اس کارکردگی سے سنگاکارا کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی صرف سچن کو پیچھے چھوڑ کر بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

Virat Kohli.Photo:INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر:آئی این این

  وراٹ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ۲۸؍ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وراٹ  نے بین الاقوامی کرکٹ میں اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے سچن تینڈولکر کا تیز ترین اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ بین الاقوامی کرکٹ میں انجام دیا۔ انہوں نے ایک چوکے کی مدد سے۲۸؍ہزار رنز مکمل کیے۔ 

کوہلی کو اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے ۲۵؍ رنز درکار تھے۔ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے۔ اس سے قبل سچن تینڈولکر اور سری لنکا کے لیجنڈری وکٹ کیپر کمار سنگاکارا نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔  کوہلی نے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف وڈودرا ون ڈے میں اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنی۶۲۴؍ویں اننگز میں ۲۸؍ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کر لیے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں اتنے رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

سچن تینڈولکر نے ۶۴۴؍ اننگز میں اپنے ۲۸؍ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ کمار سنگاکارا نے ۶۶۶؍ اننگز میں۲۸؍ہزار رنز بنائے تھے۔ وراٹ نے بین الاقوامی کرکٹ میں ۸۴؍سنچریاں اسکور کی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے سے قبل  کوہلی نے ۵۵۶؍ بین الاقوامی میچوں کی۶۲۳؍ اننگز میں۵۸ء۵۲؍ کے اوسط سے۲۷۹۷۵؍ رنز بنائے تھے۔ اس دوران انہوں نے۸۴؍ سنچریاں اور۱۴۵؍ نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم’’ٹوکسک ‘‘ کے ٹیزر نے ۲۴؍گھنٹوں میں ۲۰۰؍ملین ویوز کو عبور کر لیا

 کوہلی اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں ۴۰؍ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔  وراٹ  نے سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس حوالے سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کریئرمیں ۱۲۳؍ ٹیسٹ میچوں میں۹۲۳۰؍ اور۱۲۵؍ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچوں میں ۴۱۸۸؍ رنز بنائے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں صرف ایک بلے باز ان سے آگے ہےجوکہ  سچن تینڈولکر ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ۴۲؍رنز بنا کر سنگاکارا کے ۲۸۰۱۶؍ رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK