• Wed, 24 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کوشکست دے دی،عثمان ڈیمبلے نے گول کیا

Updated: January 10, 2023, 11:20 AM IST | Madrid

اپنے اسٹار کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی کے بغیر کھیلنے کے باوجود بارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈکو شکست دےدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بارسلونا نے لا لیگا میں ریئل میڈرڈ کے خلاف ۳؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Ousmane Dembele scored the only goal of the match for Barcelona; (file photo)
بارسلونا کیلئے عثمان ڈیمبلے نے میچ کا واحد گول کیا;(فائل فوٹو)

  اپنے اسٹار کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی کے بغیر کھیلنے کے باوجود بارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈکو شکست  دےدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بارسلونا نے لا لیگا میں ریئل  میڈرڈ کے خلاف ۳؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ ولاریال نے سنیچر کو  ریئل میڈرڈ کو  ایک کے مقابلے ۲؍ گول سے شکست دی تھی۔ایٹلیٹیکو میڈرڈ اس شکست کے بعد پوائنٹ ٹیبل میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
   بارسلونا کیلئے پہلے ہاف میں عثمان ڈیمبلے نے گول کیا۔  واضح رہے کہ بارسلونا ٹاپ اسکورر لیوانڈوسکی (۱۳گول) کے بغیر میچ  کھیل رہا تھا۔ پولینڈ کے اسٹرائیکر لیوانڈوسکی کو ورلڈ کپ کے وقفے سے قبل ۳؍ میچوں کی معطلی کا سامنا تھا۔اب بارسلونا اسپینش سپر کپ کھیلنے کیلئے سعودی عرب جائے گی۔ جمعرات کو سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ کوپا ڈیل رے کی چمپئن بیٹس سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میڈرڈ اور ویلنسیا کا مقابلہ ہو گا۔
ایمباپے نے زیدان کا دفاع کیا
 فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نوئل لی  گروئت کے زین الدین زیدان کیخلاف تضحیک آمیز بیان کے بعد  کائلین  ایمباپے نے ملک کے عظیم فٹ بال کھلاڑی  زیدان کا دفاع کیا ہے۔ فرانس کے ورلڈ کپ اسٹار ایمباپےنے ٹویٹ کیا کہ ’’زیدان فرانس ہیں، کسی لیجنڈ کی اس طرح توہین نہیں کی جاتی۔‘‘واضح رہے کہ۱۹۹۸ءمیں فرانس کو پہلا ورلڈ کپ اور ۲۰۰۰ءیورو چمپئن شپ جتوانے والے زیدان کا شمار عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ دیدیئر دیسچیمپس کا معاہدے میں جولائی ۲۰۲۶ءتک توسیع کرنے والے فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نوئل لی گروئت ریڈیو انٹرویو کے دوران  شو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ زیدان برازیل کے کوچ کے عہدے کیلئے کوشاں ہیں تو انہوںنے کہا تھا کہ’’اگر ایسا ہوتا ہے تو میں حیران رہوں گا۔ اگر وہ چاہے تو جا سکتا ہے، مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK