بائرن میونخ اور ریئل میڈرڈ نے یوئیفا چمپئن لیگ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ای ایس پی این کے مطابق بائرن میونخ نے یوئیفا چمپئن لیگ میں اپنے تیسرے میچ میں کلب بروگ کو بآسانی۰۔۴؍سے ہرا کرمسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: October 23, 2025, 3:30 PM IST | Munich
بائرن میونخ اور ریئل میڈرڈ نے یوئیفا چمپئن لیگ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ای ایس پی این کے مطابق بائرن میونخ نے یوئیفا چمپئن لیگ میں اپنے تیسرے میچ میں کلب بروگ کو بآسانی۰۔۴؍سے ہرا کرمسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔
بائرن میونخ اور ریئل میڈرڈ نے یوئیفا چمپئن لیگ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ای ایس پی این کے مطابق بائرن میونخ نے یوئیفا چمپئن لیگ میں اپنے تیسرے میچ میں کلب بروگ کو بآسانی۰۔۴؍سے ہرا کرمسلسل تیسری کامیابی حاصل کی جبکہ ریئل میڈرڈ نے سخت مقابلے کے بعد یووینٹس کی ٹیم کو۰۔۱؍ گول سے ہرا دیا۔
ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی بھی یوئیفا چمپئن لیگ میں مسلسل تیسری فتح ہے۔یوئیفا چمپئن لیگ میں شائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے کا مقابلہ ہوا۔الائنزایرینا، میونچن ، جرمنی میں کھیلے گئےیوئیفا چمپئن لیگ کے میچ میں بائرن میونخ اور کلب بروگ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بائرن میونخ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کلب بروگ کی ٹیم کو بآسانی۰۔۴؍گولسے ہرا دیا۔
Kante’s first Chelsea goal, #OTD in 2016. 😍 pic.twitter.com/7CTiHEb9zY
— Chelsea FC (@ChelseaFC) October 23, 2025
لینارٹ کارل،ہیری کین،لوئس ڈیاز اورنکولس جیکسن نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم بائرن میونخ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یہ بائرن میونخ کی یوئیفا چمپئن لیگ میں مسلسل تیسری فتح ہے۔ ادھر سنٹیاگو برنابیو، میڈرڈ،اسپین میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ریئل میڈرڈ اور یووینٹس کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں ریئل میڈرڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد یووینٹس کی ٹیم کو۰۔۱؍گول سے ہرا دیا۔
انگلش مڈفیلڈر جوڈ بیلنگہم نے میچ کا واحد گول۵۷؍ ویں منٹ میں اسکور کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یووینٹس کے کائلیان ایمباپے نے گول کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکےتاہم میچ میں ریئل میڈرڈ کی ٹیم کے پاس زیادہ بال پوزیشن اور بہتر مواقع رہے، جس کی بدولت وہ تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
🏁 FT: @RealMadridEN 1-0 @juventusfcen
— Real Madrid C.F. 🇬🇧🇺🇸 (@realmadriden) October 22, 2025
⚽️ 57` @BellinghamJude pic.twitter.com/ynvr5SdXcg
ایک اور میچ میں چیلسی نے چمپئن لیگ کی تاریخ میں پہلی ٹیم بن گئی جس کے پاس ۳؍ نوعمر اسکوررس ہیں۔ چیلسی نے اسٹامفورڈ برج ڈچ کلب آئی ایکس پر ۱۔۵؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ مارک گیو (۱۹)، اسکور کرنے والے پہلے نوجوان تھے ۔ڈچ کلب کے کپتان کینتھ ٹیلر ریڈ کارڈ ملنے کے بعد باہر ہوگئے جس سے آئی ایکس کیلئے پریشانی ہوگئی۔ چیلسی کی جانب سے دوسرے کم عمر کھلاڑی گیو رہے۔ ان کے بعد ۱۸؍سالہ ایسیواؤ ویلین نے بھی گول کرکے کم عمر اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔