ریئل میڈرڈفٹبال کلب نے اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے ۹؍ویں میچ میں گیٹافے کو ہرا کر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد گیٹافے کی ٹیم کو۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: October 20, 2025, 3:38 PM IST | Getafe
ریئل میڈرڈفٹبال کلب نے اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے ۹؍ویں میچ میں گیٹافے کو ہرا کر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد گیٹافے کی ٹیم کو۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔
ریئل میڈرڈفٹبال کلب نے اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے ۹؍ویں میچ میں گیٹافے کو ہرا کر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد گیٹافے کی ٹیم کو۰۔۱؍گول سے ہرا دیا۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے کائلیان ایمباپےنے میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی لیگ میں ۸؍ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی ۳؍ پوائنٹس بھی حاصل کرنے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ۔اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور سخت مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
⚽ 80` | 0-1 | GOOOOOOOOOOOOOOOOAAAAAALLLLLLL by @KMbappe!!@easportsfc pic.twitter.com/Dv8gfdpLTH
— Real Madrid C.F. 🇬🇧🇺🇸 (@realmadriden) October 19, 2025
اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپین کے اسٹیڈیو کولیزیم، گیٹافے میں کھیلے گئے میچ میں میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد گیٹافے کی ٹیم کو ۰۔۱؍گول سے مات دے دی۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے فرانس کے کھلاڑی کائلیان ایمباپے نے میچ کے ۸۰؍ ویں منٹ پر گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو۰۔۱؍گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح ریئل میڈرڈ نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے ۹؍ویں میچ میں فتح کے بعد ۲۴؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
اٹالین سیری اے: اے سی میلان ٹاپ پوزیشن پر
پرتگال کے ونگر رافیل لیاؤ کے ۲؍ گول کی شاندار کارکردگی کی بدولت اے سی میلان فٹبال کلب نے اٹالین سیری اے کے میچ میں فیورینٹینا کو۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ اے ایف پی کے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی اے سی میلان نے اٹلی کی گھریلو فٹبال لیگ سیری اے کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی۔اے سی میلان کے ونگر رافیل لیاؤ نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
He couldn`t have placed it better 🎯
— AC Milan (@acmilan) October 20, 2025
Brought to you by @SN4IFUN pic.twitter.com/Okfm9lp1Ia
اسٹیڈیو جیوسیپ میزا، میلانو میں کھیلے جانے والے میچ میں اے سی میلان اور فیورینٹینا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔میچ کا فیصلہ اس وقت ہوا جب آخری لمحات میں سانتیاگو خیمنیز پر فابینو پریسی کی جانب سے کیے گئے ایک متنازع فاؤل پر اے سی میلان کو پنالٹی ملی، جسے رافیل لیاؤ نے اعتماد کے ساتھ گول میں تبدیل کیا۔
اس فیصلے پر فیورینٹینا کے کھلاڑیوں اور کوچیز نے شدید احتجاج کیا اور اسے شرمناک قرار دیا۔ فیورینٹینا کی جانب سے واحد گول روبن گوسینس نے ۵۵؍ ویں منٹ میں اسکور کیا تھا۔اس فتح کے ساتھ ہی اے سی میلان نے اٹالین سیری اے کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ فیورینٹینا کے کوچ پیولی جو کبھی اے سی میلان کے کوچ بھی رہ چکے ہیں نے پنالٹی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے کھلاڑیوں کو معمولی چھونے پر بھی گرنے کی ترغیب دیں گے۔فیورینٹینا اس شکست کے بعد بھی لیگ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے اور اس وقت تنزلی کے خطرے سے دوچار ٹیموں میں شامل ہے۔